The Light of Truth — Page 2
بالله الحمام الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد رسله وصفوة أحبته وخيرته من خلقه ومن كل ما ذراً وبرأ، وخاتم أنبيائه، وفخر أوليائه، سيدنا وإمامنا ونبينا محمد المصطفى الذي هو شمس الله لتنوير قلوب أهل الأرضين، وآله وصحبه وكل من آمن واعتصم بحبل الله واتقى، وجميع عباد الله الصالحين. أما بعد فاعلموا أيها الإخوان، بارك الله فيكم ولكم وعليكم، أن فساد زماننا هذا قد بلغ إلى النهاية، وسود الشرك والفسق والارتداد وجوه كثير من الناس، وانتابت الفتن المبيدة والبدعات المسحتة، ولم تَخْلُ تَتابعُ إلى أن أدركَ عَطَبُ الضلالة الذين كانوا سفهاءا بادي الرأي، وكانوا من تعاليم الله غافلين. وأنتم ترون العواصف التي هبت في هذه الأيام، والشرور التي هاجت وماجت من كل مبارک وہ جو دین کی مدد کے لئے کھڑا ہو گیا اور ربانی رضا مندی کی راہوں کو ڈھونڈھتا ہوا اٹھا۔ بالله الحالي تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پروردگار ہے اور درود اور سلام اس کے نبیوں کے سردار پر جو اس کے دوستوں میں سے برگزیدہ اور اس کی مخلوق اور ہریک پیدائش میں سے پسندیدہ اور خاتم الانبیاء اور فخر اولیاء ہے ہمارا سید ہمارا امام ہمارا نبی محمد مصطفیٰ جو زمین کے باشندوں کے دل روشن کرنے کے لئے خدا کا آفتاب ہے اور سلام اور درود اس کی آل اور اس کے اصحاب اور ہریک پر جو مومن اور حبل اللہ سے پنجہ مارنے والا اور متقی ہو اور ایسا ہی خدا کے تمام نیک بندوں پر سلام۔ بعد اس کے اے بھائیو خدا تم میں اور تمہارے لئے اور تم پر برکت نازل کرے تمہیں معلوم ہو کہ ہمارے اس زمانہ کا فساد انتہا تک پہنچ گیا اور شرک اور بدکاریوں اور بے ایمانیوں نے بہتوں کے منہ کو سیاہ کر دیا ہے اور ہلاک کرنے والے فتنے اور بیخ کنی کرنے والی بدعتیں یکے بعد از دیگر ے ظاہر ہو رہی ہیں ان کا پے در پے آنا کم نہ ہوا یہاں تک کہ ان لوگوں کو موت نے گھیر لیا جو احمق اور موٹی عقل والے اور الہی تعلیموں سے غافل تھے۔ اور تم دیکھ رہے ہو کہ ان دنوں میں کیسی تیز آندھیاں چل رہی ہیں اور کیسی ہر یک طرف سے شرارتیں برانگیختہ اور موجزن ہو کر بارش کی طرح اسلام پر گر رہی ہیں یہاں تک کہ ہر یک دل میں دنیا کی محبت