The Light of Truth — Page 236
236 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE سے تمام لوگ پادری عماد الدین ہی کو انگشت نما کرتے ہیں اس کی یہ وجہ ہے کہ وہ بھی یہی چاہتا ہے کہ میری تالیفات سے عام لوگ مذہبی ولولہ میں آکر اور حرارت سے مغلوب ہو کر بے ادائیاں کریں اور سرکار میں مفسد شمار ہو جاویں۔ ہم نے سنا ہے کہ پنجاب ٹریکٹ سوسائٹی کی پبلشنگ کمیٹی نے شورش انگیز کتاب مذکور کے دوسرے حصہ کو اسی وجہ سے نامنظور کیا ہے کہ اس میں پہلے حصہ سے زیادہ دل شکن باتیں درج ہیں۔ اگر یہ بات سچ ہے تو بہت خوب کیا۔ " انتہی۔ تمام ہوئی عبارت ہند و پر کاش۔ پادری صاحبوں کے شمس الاخبار لکھنو مطبوعہ امریکن مشن پریس ۱۵ر اکتوبر ۱۸۷۵ء نمبر ۱۵ جلدے باہتمام پادری کریون صاحب صفحہ 9 میں لکھا ہے کہ نیاز نامہ جس کے مصنف صفدر علی صاحب بہادر مسیحی اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر ضلع ساگر ملک متوسط ہند ہیں۔ عماد الدین کی تصنیفات کی مانند نفرتی نہیں کہ جس میں گالیاں لکھی ہوئی ہیں اور اگر ۱۸۵۷ء کے مانند پھر غدر ہوا تو اسی شخص کی بد زبانیوں اور بیہودگیوں سے ہو گا۔ جب ان کو باہر پندرہ روپیہ کو بھی کوئی نہ پوچھے اور مشن ستر ۷۰ روپیہ ماہوار اور کو بھی ملے جس کے احاطے کے اندر چاہیں تو تیل نکالنے کا کولہو بھی بنالیں۔ ایسے لالچیوں کو کیا کہنا چاہیے۔ انتہی۔ بعینہ نقل کالاصل