The Light of Truth — Page 172
172 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE فاذهبوا سارعين مبادرين إلى بيوتكم، لتعطوا أجر قنوتكم، وأتونى بما كان عندكم من أثارة مال بقى من زوال، من نوع حليةٍ من ذهب كان أو فضّة، أو حلى جيرانكم وخلانكم، ولا تتركوا شيئا منها، وارجعوا مستعجلين. وإنى أقرأ عليها كلماتٍ كرقية، وأعكف على هذا العمل إلى بضع ساعة، فتهيج في الحلى ثورة مَزِيَّة، وكلُّ حِلية تربو وتنمو، والزيادات فيها تبدو، حتى تكون الحلى مئة أمثالها، وتنزل عليها بركات بكمالها وتعجب الناظرين. ولا تعجبوا لهذا الحديث، فإن فيه سركسرّ التثليث، فلا تسألوني عن دلائل كفلسفيين. العمل عجیب، والوقت قريب، وتكونون من بعد قومًا متنعمين. فاغتروا بقول الكاذب المكار، وحسبوا هذا العمل كالتثليث من الأسرار، بما لكزهم حمار الجهل الجدار، وبترهم سيف الشح البتار. فألقت في الضلالة الثانية الضلالات الأولى، وتكونت من ظلمة ظلمة أخرى، فمالوا إليه كما كانوا مالوا إلى عقائد المسيحيين. قالوا ما نشق عصا أمرك، وما نلغى تلاوة شكرك، وقد أتيتنا من الغيب كملائكة منجين. فبادروا إلى بيوتهم في فكر قوتهم وتنضير سبروتهم، وما شكّوا وما تقاعسوا، بل كل منهم ذهب ليأتي به الذهب، وزاب ليزداب، وكانوا في سكرة حرصهم كالمجانين. فلما دخلوا ربوعهم مراحًا، قالوا لأهلها سو اپنے گھروں کی طرف جلدی کر کے دوڑو تاکہ تم کو اس فرمانبرداری کا اجر ملے اور میرے پاس وہ سب مال لے آؤ جو از قسم زیور چاندی اور سونے کے تمہارے گھروں میں باقی رہ گیا ہو اور اپنے ہمسائیوں اور دوستوں کے بھی زیور لے آؤ اور اپنے گھروں میں کچھ نہ چھوڑو اور پھر جلد واپس آ جاؤ۔ اور میں ان زیوروں پر ایک منتر پڑھوں گا اور چند گھنٹے وہی عمل کرتا رہوں گا تب زیوروں میں ایک جوش بڑھنے کا پیدا ہو گا اور ہریک زیور پھولے گا اور بڑھے گا اور ان کا بڑھنا صاف معلوم ہو جائے گا یہاں تک کہ وہ زیور سو گنا ہو جائے گا۔ اور اس پر کامل برکتیں نازل ہوں گی اور دیکھنے والے تعجب کریں گے۔ اور اس عمل سے کچھ تعجب مت کرو کیونکہ یہ بھی ایک ایساہی بھید ہے جیسا کہ تثلیث کا بھید سو تم فلسفیوں کی طرح اس کے دلائل مت پوچھو۔ عمل عجیب ہے اور وقت قریب ہے اور تم بعد اس کے بڑے مالدار ہو جاؤ گے پس وہ لوگ اس فریبی کی بات پر دھوکا کھا گئے کیونکہ جہالت کا گدھا ان کو ایسی لات مار چکا تھا جو کاٹنے والی تھی اور لالچ کی تلوار ان کو دو ٹکڑے کر چکی تھی سو ایک گمراہی نے ان کو دوسری گمراہی میں ڈال دیا اور ایک اندھیرے سے دوسرا اندھیرا پیدا ہو گیا۔ پس اس کی طرف ایسے مائل ہو گئے جیسا کہ وہ مسیحی عقیدوں کی طرف مائل تھے اور کہا کہ ہم تیرے حکم کا انکار نہیں کرتے اور تیرے شکر کو ہم نہیں چھوڑیں گے اور تو تو ہمارے لئے غیب سے ایسا اتر اجیسا کہ فرشتے نجات دینے والے اترتے ہیں پھر وہ لوگ اپنے گھروں کی طرف دوڑے اس فکر میں کہ قوت کا سامان ہو جائے اور زمین خشک سر سبز ہو جائے اور کچھ شک نہ کیا اور نہ تاخیر کی بلکہ ہر ایک ان میں سے دوڑاتا کہ سونالاوے اور چلنے میں جلدی کی تاکہ وہ کچھ بھار اٹھا لیوے اور اپنی حرص کے نشہ میں سودائیوں کی طرح ہو رہے تھے۔ اور پھر جبکہ وہ اپنے گھروں میں خوش خوش داخل ہوئے تو داخل ہو کر کہنے لگے کہ گڈ مارننگ پھر ان لوگوں کو تمام قصہ سے مطلع کیا اور ہنس ہنس کر ان کو مبارک باد دی پس ان لوگوں نے جو جہالت اور گمراہی میں ویسے ہی تھے ان کی باتوں کی تصدیق کی اور مارے