The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 90 of 566

The Light of Truth — Page 90

THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE 90 ينظرها ويخاف قهر الربّ العلام، أم انعدم الإنصاف من قلوب المخالفين؟ هذا هو الحق ولا نخبأ الحق ولا نستره، والنفاق عندنا أكبر الذنوب، والرياء أخطر الخطوب، ومن سير الظالمين المشركين. فخلاصة قولنا إن مسألة الغزوة والجهاد ليست محور الإسلام واستقسه كما فهمه الجاهلون المخالفون أو المتجاهلون من المسلمين بل وردت فى كتاب الله تصريحات على خلافها كما سمعت آيات رب العالمين. وأما العقيدة المشهورة. أعنى قول بعض العلماء أن المسيح الموعود ينزل من السماء ويقاتل الكفار ولا يقبل الجزية بل إما القتل وإما الإسلام. فاعلموا أنها باطلة ومملوءة من أنواع الخطأ والزلة ومن أمور تخالف نصوص القرآن، وما هي إلا تلبيسات المفترين. يا حسرة عليهم إنهم أطرءوا عيسى من غير حق حتى قال بعضهم إنه ملك كريم وليس من نوع الإنسان وقال بعضهم إن هو إلا كلمة الله الله، وليس في هذه المرتبة شريكا له. وزاد بعضهم عليه حواشي أخرى، وروح وقال هو مخلوق أقرب إلى الله وأفضل من الملائكة، فإن الملائكة لا يُرفعون إلى العرش وهو مرفوع على العرش لأنه مرفوع إلى الله، فهو أفضل من الملائكة كلهم ومن كل ما خُلِقَ و ذُرءَ. هذا بيان پس ہمارے قول کا خلاصہ یہ ہے کہ مسئلہ دینی لڑائی اور جہاد کا کچھ ایسا مسئلہ نہیں جس کو اسلام کا محور اور استفس کہا جائے جیسا کہ جاہل مخالف سمجھتے ہیں یا جیسا کہ بناوٹ سے جاہل بننے والے بعض مسلمان خیال کرتے ہیں بلکہ کتاب اللہ میں اس کے برخلاف تصریحات واقع ہیں جیسا کہ تو نے آیتوں کو سن لیا۔ اور عقیدہ مشہورہ یعنی قول بعض علماء کا جو مسیح موعود آسمان سے نازل ہوگا اور کفار سے لڑے گا اور جزیہ قبول نہیں کرے گا بلکہ دو باتوں میں سے ایک ہوگی یا قتل یا اسلام پس جاننا چاہئیے کہ یہ عقیدہ سراسر باطل ہے اور طرح طرح کے خطاؤں اور لغزشوں سے بھرا ہوا ہے اور قرآن کی نصوص صریحہ سے مخالف پڑا ہوا ہے سو وہ صرف مفتریوں کا افترا ہے ان پر افسوس کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ کو حد سے زیادہ بڑھا دیا یہاں تک کہ بعض نے کہا کہ وہ فرشتہ ہے انسان نہیں اور بعض نے کہا وہ ایک کلمہ اور روح اللہ ہے اور اس صفت میں اس کا کوئی شریک نہیں اور بعض نے اس پر اور حاشیئے چڑھائے اور کہا کہ وہ ایک الگ مخلوق ہے جو فرشتوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ ملائک تو عرش پر جا نہیں سکتے مگر وہ عرش پر بیٹھا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف اُس کا رفع ہوا ہے اور خدا عرش پر ہے پس وہ ہر یک فرشتہ اور ہر یک مخلوقات سے افضل ہے یہ تو بعض علماء کا قول ہے مگر صاحب کتاب انسان کامل عبد الکریم نے جو متصوفین میں سے ہے اس بارے میں حد ہی کر دی اور کہا کہ تثلیث ایک معنی کے رو سے حق ہے اور اس میں کچھ حرج نہیں اور عیسیٰ ایسا ہے اور ایسا ہے بلکہ اس طرف اشارہ کر دیا کہ وہ خدا تعالیٰ