The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 566

The Light of Truth — Page 88

88 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE فنزل الوحى على رسوله وقال. أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ ، فأمر الله رسوله المظلوم في هذه الآية ليحارب الذين هم بدأوا أول مرة بعد أن رأى شدة اعتدائهم وكمال حقدهم وضلالهم، ورأى أنهم قوم لا يرجى بالمواعظ صلاح أحوالهم . فانظر كيف كان حرب رسول الله صلى الله عليه وسلم. وما حارب نبى الله أعداء الدين إلا بعد ما رآهم سابقين في الترامي بالسهام والتجالد بالحُسام، وما كان الكفار مقتولين فقط بل كان يسقط من الجانبين قتلى، وكان الكفار ظالمين ضالين. ۲ فليتدبّر في هذا المقام كل عاقل حفظه الله تعالى عن الحمق وصانه عن السفاهة وسير اللئام ليظهر عليه حقيقة جهاد الإسلام، ولينظر أين أثر الظلم في هذا الجهاد، وأين إيذاء المحسن ذى الإنعام؟ بل كان رأس الإسلام فى تلك الأيام معرضًا لدوس الأقدام، وقد وردت على المسلمين مصائب إلى حد يُجرى الدموع قصتها من المقلتين وتشوى القلوب بنار الآلام. فهل من منصف ١. الحج :٤٠ الناشر ٢. سهو، والصحيح «صائلين» كما تدل عليه الترجمة. الناشر اٹھانے کی اجازت دی جن کی طرف سے ابتدا تھی مگر اس وقت اجازت دی جبکہ انتہا درجہ کی زیادتی اور گمراہی ان کی طرف سے دیکھ لی اور یہ دیکھ لیا کہ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ بمجرد نصیحتوں سے ان کی اصلاح غیر ممکن ہے پس اب سوچو کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں کی کیا حقیقت تھی اور نبی الله دشمنان دین سے ہر گز نہیں لڑا مگر جب تک کہ اس نے یہ نہ دیکھ لیا کہ وہ تیر چلانے اور تلوار مارنے میں پیش دست اور سبقت کرنے والے ہیں اور نیز یہ تو نہیں تھا کہ صرف کفار ہی مارے جاتے تھے بلکہ جانبین سے مرنے والے کام آتے تھے اور کفار ظالم اور حملہ آور تھے۔ پس اس مقام میں ہریک عاقل جس کو خدا نے حمق اور سفاہت اور بدوں کی خصلتوں سے نگاہ رکھا ہو فکر کرے اور سوچے تاکہ اس پر اسلامی جہاد کی حقیقت ظاہر ہو اور چاہے کہ دیکھے کہ اس جہاد میں ظلم کا نشان کہاں ہے اور کہاں کسی محسن کو دکھ دیا گیا ہے بلکہ ان دنوں میں تو اسلام کا سر کچلنے کی جگہ میں پڑا ہوا تھا اور مسلمانوں پر ایسی مصیبتیں پڑی ہوئی تھیں کہ ان مصیبتوں کا قصہ آنکھوں سے آنسو جاری کر دیتا ہے اور دلوں کو درد کی آگ سے بریان کرتا ہے پس کوئی منصف ہے !!! جو خدا سے ڈرے اور سوچے یا یہ کہ انصاف مخالفوں کے دلوں سے اٹھ ہی گیا ہے اور یہی بات حق ہے اور ہم حق کو پوشیدہ نہیں کرتے اور نہ چھپاتے ہیں اور نفاق ہمارے نزدیک سب گناہوں سے بڑا ہے اور ریا سب کاموں سے زیادہ خطرناک ہے اور ظالموں اور مشرکوں کی صفات میں سے ہے۔