خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 791
خطبات طاہر جلد ۹ 791 خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ء نہیں ہے بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ جب ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں کہ اے خدا صرف تیری ہم سب عبادت کرتے ہیں یعنی کل عالمین تو بالکل سچ بات کر رہے ہوتے ہیں اور چونکہ تمام کائنات کا نمائندہ انسان واقعہ ہے اس میں تمام کائنات کا شعور خلاصہ کی صورت میں پیدا کیا گیا ہے اور سب سے اعلیٰ شعور انسان کو عطا کیا گیا ہے۔ اس لئے بحیثیت مخلوقات میں سے افضل ہونے کے وہ نمائندگی کا حق بھی رکھتا ہے۔ پس جو تخلیق میں سب سے افضل ہو وہ جب عبادت کا اقرار کرلے اور خدا کے حضور جھک جائے تو گویا تمام کائنات خدا کے حضور جھک رہی ہے۔ پس ایسا انسان جو عبادت کے وقت اپنا یہ مقام پیش نظر رکھے اُس کے رکوع اور سجود میں ایک اور شان پیدا ہو جاتی ہے اور وہ خدا کے حضور ا کیلا نہیں جھک رہا ہوتا بلکہ نَعْبُدُ کے ساتھ جھک رہا ہوتا ہے تمام کا ئنات کا خلاصہ بن کر جھک رہا ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نَعْبُدُ کی دعا عرض کرتے تھے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف ساری کائنات کا نہیں بلکہ تمام عبادت کرنے والوں کے سردار کے طور پر یہ عرض کیا کرتے تھے کہ اے خدا! اے رب العالمین !! ہم سب جو بھی عبادت کرنے والے ہیں وہ سب تیرے حضور جھکتے ہیں اور میں ان کا سردار ہونے کی حیثیت سے یہ اقرار کرتا ہوں کہ تو ہی عبادت کے لائق ہے اور تیرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ ہماری سب سرداریاں تیرے حضور سجدہ ریز ہیں، ہمارے ماتھے تیرے حضور عاجزانہ طور پر اپنے آپ کو مٹی میں رگڑتے ہیں اور گریہ وزاری کرتے ہیں اور اپنی عاجزی کا اقرار کرتے ہیں تو جب تمام کا ئنات کا سردار جس کو خدا نے پیدا کیا خدا کے حضور رکوع کرتا تھا اور سجدے کرتا تھا اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ اور وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا پڑھا کرتا تھا تو حقیقت میں تمام کا ئنات اور اس تمام کائنات کا خلاصہ خدا کی عبادت کیا کرتے تھے۔ پس اس شان کی عبادت تو آج کسی کے لئے ممکن نہیں ہے کیونکہ اگر ممکن ہے بھی تو اس کو استطاعت نہیں ہے۔ یعنی بشری طور پر اس کے اندر یہ استطاعت نہیں ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی عبادت کے برابر پہنچ سکے۔ اس لئے حسب توفیق اپنی عبادت کو ایسی وسعت دینا ضروری ہے اور اس وسعت کا آغاز اپنے خاندان سے کریں۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں اگر آپ باشعور طور پر باقی چیزوں کو تو شامل نہیں کر سکتے تو اپنی بیوی اپنے بچوں اور اپنے عزیزوں کو شامل کر لیں۔ اگر