خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 726
خطبات طاہر جلد ۹ 726 خطبه جمعه ۳۰ رنومبر ۱۹۹۰ء خدا کو پانے کے لئے محنت کرتا ہے ۔ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا تجھے بہت محنت کرنی پڑے گی اور بہت محنت کر رہا ہے ہم تجھے یہ یقین دلاتے ہیں کہ تیری یہ منتیں ضائع نہیں جائیں گی ۔ فَمُلْقِيهِ تو ضرور اس رب کو پالے گا جس کی خاطر تو محنت اور جدوجہد کرتا ہے۔ تو عبادت کے باہر کے دورازے پر پہنچنے کی بجائے واپس عبادت کے مرکز کی طرف لوٹیں اور اپنی محنتوں کو جاری رکھیں اور خدا سے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ محنتوں کی بھی توفیق عطا فرمائے اور محنتوں کو پھل بھی لگا دے۔ یہاں تک کہ نماز آپ کے لئے لذتوں کا ذریعہ بن جائے ، بوریت اور اکتاہت کا باعث نہ رہے۔