خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 615
خطبات طاہر جلد ۹ 615 خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء صلى الله نئی صدی کا چیلنج یہ ہے کہ اسلامی معاشرہ جو محمد مصطفی ال کے صافی دل پر نازل ہوا اس کو پھیلایا جائے ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: ابھی ایک سال سات ماہ کا عرصہ گزرا ہے کہ احمدیت اپنے قیام کی دوسری صدی میں داخل ہوئی اور اس تھوڑے ہی عرصے میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایسے آثار دکھائی دینے لگے ہیں کہ بفضلہ تعالیٰ یہ صدی احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے غلبے کی صدی ثابت ہوگی ۔ مختلف ممالک میں، مختلف قوموں میں جہاں اس سے پہلے احمدیت کے نفوذ کے رستے بند تھے نہ صرف یہ کہ رستے کھلے ہیں بلکہ احمدی عقائد احمدی خیالات ، احمدی طرز فکر کو اپنانے کے لئے لوگ بے چین اور پیاسے دکھائی دیتے ہیں۔ ان تمام نئے علاقوں میں جہاں اس عرصے میں پہنچنے کی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمیں توفیق ملی ہے جس تک بھی احمدیت کا پیغام پہنچا ہے اس نے دو طرح سے تعجب کا اظہار کیا ہے۔ ایک یہ کہ ہم اب تک اس سے کیوں محروم رکھے گئے؟ اور دوسرے یہ کہ بلا استثناء تمام نئی قوموں میں بھاری اکثریت نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ یہ خیالات ہمارے اپنے دل کے خیالات ہیں ہمارے نزدیک مذہب ایسا ہی ہونا چاہئے ہمارے نزدیک اسلام کی یہی تو جیہہ ہے جو فطرت توجیہہ کو قبول ہو سکتی ہے اور جس میں غالب آنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ابھی تک ان میں سے بہت کم ہیں جن کو با قاعدہ احمدی ہونے کی توفیق ملی ہے یا اگر غیر مسلم تھے تو اسلام قبول کرنے کی توفیق ملی ہے