خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 543 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 543

خطبات طاہر جلد ۹ 543 خطبه جمعه ۱۴ ستمبر ۱۹۹۰ء کی بات میں وزن ہوتا ہے اس کی بات میں قوت عطا کی جاتی ہے اس کی بات میں گہرا اثر رکھا جاتا ہے۔ پس یہ دوباتیں جو میں نے آپ کو بتائی ہیں ان پر آپ قائم ہو جائیں اور پھر تبلیغ کریں اور درد دل سے تبلیغ کریں۔ اچھے دوستوں کو تلاش کریں اور ان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں کیونکہ تبلیغ کا ایک اور بھی بہت اہم گر ہے جسے آپ کو لازماً سیکھنا چاہئے کہ تبلیغ رستہ چلتے بیج کا چھٹا دینے کا نام نہیں ہے بلکہ بڑی گہری حکمت کے ساتھ ایسی کاشت کا نام تبلیغ ہے جس کی انسان پھر مسلسل حفاظت کرتا ہے جو اس کے اپنے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے ورنہ بیج پھیلانا تو کوئی تبلیغ نہیں ہے۔ آپ دنیا میں زرخیز سے زرخیز علاقے میں بیچ پھیلاتے چلے جائیں، پیچھے پیچھے پرندے اس پیج کو چگتے چلے جائیں گے۔ جانور اس کو آ کر ضائع کرتے چلے جائیں گے، کبھی پانی کا فقدان ہو گا کبھی کسی اور چیز کا نقصان ہوگا اور جو بیج آپ پھیلائیں گے وہ پیچھے سے ضائع ہوتا چلا جائے گا لیکن وہ بیج کام کا بیج ہوا کرتا ہے جسے ایک انسان اپنے کھیت میں اگاتا ہے جو اس کے قبضے میں ہوتا ہے ۔اس کی حفاظت کرنا جانتا ہے روز اسکی پرورش کرتا ہے اس کے ساتھ مانوس ہو جاتا ہے اس کو اپنے ساتھ مانوس کرتا ہے اور یہی وہ سچی تبلیغ ہے جو پھل دیتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب خدا تعالیٰ سے یہ عرض کی کہ : رَبِّ أَرِنِی كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْلى (البقرہ:۲۶۱) اے خدا ! تو مجھے اس بات پر مامور تو کر چکا ہے کہ میں مردوں کو زندہ کروں ۔ اب تو نے ہی زندہ کرنا ہے ۔ كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى تو بتا تو سہی کہ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے جو مثال دی اس میں نکتے کی جو بہت اہم بات بیان فرمائی گئی وہ یہ تھی کہ پرندوں کولو ، چار پرندوں کو پکڑو، فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ (البقرہ:۲۶۱) بعض مفسرین بیچارے اب تک یہی سمجھتے ہیں کہ قصر کا مطلب ہے قیمہ کردو اور قیمہ کر کے چاروں طرف پہاڑیوں پر پھینک دو حالانکہ قصر کا مطلب ہے مانوس کرلو۔ اگر قیمہ کرنا ہو تو إِلَيْكَ کا کیا مطلب؟ اپنی طرف قیمہ کرلو۔ کیا ہوا؟ مانوس بنانا ہو تو اس کے ساتھ إِلَيْكَ کا صلہ لگتا ہے کہ قیمہ ہاں اپنی طرف مانوس کرلو، اپنے ساتھ مانوس کر لواس لئے اس کے سوا کوئی معنی ہو ہی نہیں سکتا۔ فرمایا کہ دیکھو! جب تم پرندوں کو اپنے ساتھ مانوس کر لیتے ہو تو تمہاری آواز کا جواب دیتے ہیں۔ ان