خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 450 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 450

خطبات طاہر جلد ۹ 450 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۹۰ء چلے جائیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی اس تعلیم کو کبھی فراموش نہ کریں کہ ه اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کاخر کنند دعوی حب پیمبرم در ثمین فارسی صفحه: ۱۰۷) کہ اے میرے دل ! تو اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھنا ، ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا کہ یہ تیرے دشمن یعنی مسلمانوں میں سے جو تیری دشمنی کر رہے ہیں ، آخر تیرے محبوب رسول کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ پس تو اس محبوب رسول کی محبت کی خاطر ہمیشہ ان سے بھلائی کا سلوک کرتا چلا جا۔ خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔