خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 403 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 403

خطبات طاہر جلد ۹ 403 خطبہ جمعہ ۱۳ار جولائی ۱۹۹۰ء بیویوں سے حسنِ سلوک میں پیچھے رہ گئے ۔ ان باتوں کی طرف وہ توجہ دلاتا رہتا ہے اور اُن کی مجلسیں انہی باتوں میں رہتی ہیں۔ جو مخالف ٹولے ہیں اُن میں آپ یہ باتیں نہیں دیکھیں گے۔ کبھی یہ نہیں ہو گا کہ ان کے مخالف ٹولے اکٹھے بیٹھے ہوں اور اُن کے سردار نے کہا ہو میں تم میں فلاں تقویٰ کی خرابی دیکھ رہا ہوں ، تم نے فلاں چندے میں لبیک نہیں کہا تم نمازوں میں سست ہو گئے ہو تم اپنے بیوی بچوں سے حسن سلوک میں پیچھے رہ گئے ہو ایسی باتیں نہیں ہوتیں ۔ اپنی اصلاح کی بجائے یا یوں کہنا چاہئے کہ اپنی کمزوریاں دیکھنے کی بجائے اُن کو دور کرنے کی خواہش کی بجائے وہ صرف دوسروں کی کمزوریاں دیکھ رہے ہوتے ہیں اور تحکم کے ذریعہ اُن کو دور کرنے کا اڈعا کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ وہ دور کرنا نہیں چاہتے بلکہ وہ اس بات پر زیادہ خوش ہوتے ہیں کہ اور زیادہ کمزوریاں دکھائی دیں اور یہ کمزوریاں باقی رہیں تا کہ یہ لوگ ہمیشہ ان کی تنقید کا نشانہ بنے رہیں اور جو متقیوں کے امام ہیں وہ اپنے متبعین سے بھی اور دوسروں سے بھی ہمیشہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی کمزوریاں دور کریں گے اور ان کی زندگیاں کمزوریاں واقعہ دور کرنے پر وقف رہتی ہیں کمزوریوں پر تنقید کرنے پر وقف نہیں ہوتیں ۔ پس یہ خیال کر لینا کہ متقیوں اور غیر متقیوں کے درمیان فرق مشکل ہے اور کہہ نہیں سکتے کہ کون سا ٹولہ متقی ہے اور کون سا غیر متقی ہے یہ بالکل ایک بچگانہ خیال ہے۔ قرآن کریم کی تعلیم پر اگر آپ غور کریں بلکہ ادنی سا بھی غور کریں تو یہ مضمون ہر جگہ کھلتا چلا جاتا ہے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ متقی غیر متقیوں جیسے ہوں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا دونوں سے ایک ہی جیسا سلوک کرے۔ چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو جس طرح مختلف رنگ میں بیان فرمایا وہاں یوں بھی بیان فرمایا يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ لَا يَسْتَوِى اَصْحَبُ النَّارِ وَاصْحَبُ الْجَنَّةِ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ (الحشر : ۱۹ تا ۲۱) کیسی خوبصورتی کے ساتھ، کسی وضاحت کے ساتھ اس مضمون کے ہر پہلو کو کھول دیا ہے۔ تقویٰ کا ذکر چل رہا ہے چنانچہ یہ تقویٰ ہی کا مضمون ہے۔ فرمایا يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو! جو ایمان لانے والے ہو اتقوا الله - اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔