خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 269

خطبات طاہر جلد ۹ 269 خطبه جمعه اارمئی ۱۹۹۰ء ہے اور ایک دو ملکوں میں نہیں بلکہ ایک سو بیس ملکوں میں اس کی شاخیں پھیل چکی ہیں اور کثرت کے ساتھ روحانی پرندے اس درخت پر آکر اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس کے پھل کھا رہے ہیں اس کی چھاؤں میں پناہ لے رہے ہیں پس یہ وہ درخت ہے جس کی آبیاری ہم نے کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اس درخت کو ہمیشہ بیماریوں سے پاک رکھتے ہوئے صحت اور توانائی کے ساتھ پھولنے اور پھلنے میں اگر ہمارے خون کی بھی اس کی سیرابی کے لئے ضرورت پیش آئے تو ہمیں اپنے کامل اخلاص کے ساتھ اس خون کو اس درخت کی آبیاری کے لئے پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔