خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 831
خطبات طاہر جلد ۸ 831 خطبه جمعه ۲۲ دسمبر ۱۹۸۹ء ه اے دل تو نیز خاطر ایں ناں نگاہ دار کآخر کنند دعوی حب پیمبرم کہ اے میرے دل تو ہمیشہ اس بات کو نگاہ میں رکھنا کہ آخر یہ لوگ جو تیرے دشمن ہیں وہ تیرے آقا، تیرے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کے دعویدار ہیں ہمیں دنیا کے کونے کونے میں جہاں جہاں بھی مسلمان بستا ہو خواہ وہ دشمنی میں آپ سے انتہا بھی کر رہا ہوا گر وہ آپ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویدار ہے تو یہی بات اس کے لئے کافی ہے کہ آپ اس کے لئے دعائیں کریں اور اس کے دُکھ میں شریک ہو جائیں، اس کی خوشی سے خوش ہوں، اُس کے غم سے مغموم ہو جایا ک ہو جایا کریں۔ پس ہندوستان کے افق پر جو خطرات اُبھر رہے ہیں ہر چند کہ وہ ان ظالموں کے کردار کی ایک تصویر ہے جو وہ پاکستان میں بنا رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان اُبھرتے ہوئے خطرات کے نتیجے میں اگر عالم اسلام کو کوئی نقصان پہنچا تو سب سے زیادہ اس کا دُکھ احمدی کو ہونا چاہئے اور ابھی سے اس کے خلاف اس کو تیاری کرنی چاہئے۔ ابھی سے اس کے خلاف رائے عامہ کو تیار کرنا چاہئے ۔ پس جہاں آپ دنیا کی رائے عامہ کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستان میں ان ظالموں نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے وہاں آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ دنیا کی رائے عامہ کو بتائیں کہ اب یہی بد بختیاں ہندوستان میں بھی ظاہر ہونی شروع ہو گئی ہیں اور دس کروڑ مسلمانوں کی عزت اور جانیں خطرے میں ہیں اور اگر مذہب اور شریعت کے نام پر مظالم کو چھٹی دی گئی تو جس طرح پاکستان میں اس کے شدید نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور بہت ہی مظالم مقدس ناموں پر انسانوں پر کئے گئے ، اس سے بہت بڑھ کر درد ناک مظالم ، اس سے بہت بڑھ کر سفا کی کے ساتھ اور بہیمانہ روئیے کے ساتھ پاکستان کے ہمسائے ملک میں مسلمانوں پر توڑے جانے کا خطرہ درپیش ہے اور یہ خطرہ ایک فرضی خطرہ نہیں، ایک بہت بڑا حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔ اس لئے تمام دنیا کی رائے عامہ کو جماعت احمدیہ کو بیدار کرنا چاہئے اور صرف پاکستان ہی پر نہیں ، ہندوستان پر بھی یہ دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ ایسی تحریکات کو اپنے ہندوستان کے مفاد میں اور دنیا کے مجموعی مفاد میں یعنی اپنے ملکی مفاد میں اور دنیا کے مجموعی مفاد میں کلیہ کچل کر رکھ دیں اور ہندوستان پر یہ داغ نہ لگنے دیں کہ یہاں سیاست کے نام پر ایسی قوم اُبھری ہے جو خدا کا نام لے