خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 813 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 813

خطبات طاہر جلد ۸ 813 خطبه جمعه ۱۵ دسمبر ۱۹۸۹ء اس سلسلہ کو چلا وے اور بڑھاوے اور ترقی دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ ہر ایک مخالف کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کے نابود کرنے کے لئے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگا دے اور پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوا یا خدا۔۔۔۔ کتنی عظیم تحریر ہے اور سوائے اس کے کہ ایک عارف باللہ جو کامل خدا کی تائید پر یقین رکھتا ہو، وہ یہ تحریر نہیں لکھ سکتا۔ یہ بھی ایک معجزہ ہوتا ہے۔ وہ سچائی کا معجزہ جو تحریر میں سچائی کو اس طرح کوٹ کوٹ کر بھر دیتا ہے کہ ہر لفظ سچائی کی طاقت سے ہمیشہ کے لئے زندہ ہو جاتا ہے اور یہاں دیکھ اور دیکھیں یہ نہیں فرمایا کہ پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوا یا میں بلکہ فرمایا ” پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوایا خدا کیونکہ آپ جانتے ہیں اور کامل یقین رکھتے ہیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو تباہ کرنا در اصل خدا کو تباہ کرنے کے ارادے کے مترادف بن جاتا ہے۔ پھر فرماتے ہیں: وو پہلے اس سے ابو جہل اور ابولہب اور ان کے رفیقوں نے حق کے نابود کرنے کے لئے کیا کیا زور لگائے تھے مگر اب وہ کہاں ہیں وہ فرعون جو موسیٰ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اب اس کا کچھ پتا ہے؟ پس یقیناً سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہوسکتا وہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔ بدقسمت وہ جو اس کو شناخت نہ کرے۔ (براہین احمد با احمد یہ حصہ پنجم پنجم صفحه ۲۹۴ ،۲۹۵)