خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 689
خطبات طاہر جلد ۸ 689 خطبه جمعه ۲۰ را کتوبر ۱۹۸۹ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کے ذریعے کثرت کے ساتھ قوموں کی ہدایت کے سامان پیدا ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور جو پاک تبدیلوں کے آثار ہم دیکھ رہے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان کا حق شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ بارش کا قطرہ جو ہم اپنے دلوں کی زبانوں پر لینے والے ہیں اور لے رہے ہیں اس قطرے کے بعد خدا تعالیٰ کثرت سے رحمتیں اور فضلوں کی بارشیں نازل فرمائے اور سارے موسم بدل جائیں ۔ رُت بدل جائے اور ہم خدا کے فضلوں کے گیت گاتے ہوئے اس کی مزید رحمتوں کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔ آمین ۔