خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 59
خطبات طاہر جلد ۸ 59 خطبه جمعه ۲۷ جنوری ۱۹۸۹ء بہت سے لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو حیران رہ گئے ہیں دیکھ کر کہ جماعت احمد یہ کتنے عظیم کام کر رہی ہے۔ ایک میٹر سے ملاقات کے لئے گیا تو اُس میئر نے بھی کہا کہ میں نے تو وہ نمائش دیکھی تو مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ آپ کی جماعت ہے کیا چیز ۔ حیران رہ گیا یہ دیکھ کر کہ کس طرح اعزازی خدمت کے طور پر ، طوعی (Voluntarily) خدمت کے طور پر آپ نے کتنے عظیم الشان کام کئے ہوئے ہیں۔ ایسی نمائشوں میں ہمارے پرانے زمانے سے لے کر اب تک کے وقار عمل کی تصویر میں بھی ہوں گی ۔ کسی طرح بڑے چھوٹے مل کر مسجد میں بنا رہے ہیں ، دوسرے مخلوق خدا کی خدمت کے رفاہ عامہ کے کام کر رہے ہیں۔ پرانے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے لے کر آج تک کے زمانے کی احمد یہ تاریخ تصویری زبان میں دہرائی جائے گی۔ شہداء کی تصویر میں ہوں گی ، مظالم کی مختلف صورتوں کی تصویر میں ہوں گی ، اتنی دلچسپ نمائش ہے اور اتنی وسیع ہے کہ اس کے چھوٹے چھوٹے نمونے بھی جب کوئی دیکھتا ہے تو غیر معمولی طور پر متاثر ہوتا ہے۔اب جس رنگ میں ہم نے احمدیت پر مظالم کو تصویری زبان میں گزشتہ جلسہ سالانہ پر یہاں دکھایا تھا وہ تو ابھی ایک چھوٹی سی شکل تھی اب اُس کو ہم مکمل کر کے زیادہ وسیع صورت میں دنیا میں پیش کرنے والے ہیں انشاء اللہ ۔ وہاں اُس نمائش سے جو لوگ گزرے کچھ مقامی میئر تھے کچھ باہر سے دوسرے آنے والے تھے اُن کے متعلق پتا چلا کہ ہنستے ہنستے داخل ہوتے تھے روتے روتے نکلتے تھے اور بعضوں نے ایسے ز بر دست اس پر تاثرات لکھے ہیں کہ ہم سُنا کرتے تھے، یہ باتیں ہمیں بھی پہنچتی تھیں کہ کبھی ریڈیو پر کبھی اخبارات میں لیکن جو آنکھوں سے ہم نے یہ تصویریں دیکھی ہیں جو اس کا گہرا دل پر اثر پڑا ہے اس کو ہم فراموش نہیں کر سکتے ۔ جماعت احمدیہ کی جو قربانیاں ہیں ان کی جزا تو خدادے گا لیکن حصول جزا کے لئے کچھ طریقے بھی تو اختیار کئے جاتے ہیں۔ اس کی آخرت کی جزا تو آخرت میں ملے گی دنیا میں بھی اگر ہم کچھ کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ اس کی روحانی جزاء ہمیں یہاں بھی عطا فرمائے گا اور ان شہداء کے خون کے ہر قطرے کی قیمت ہم وصول کریں گے۔ اس مقدس خون کا ایک قطرہ ضائع نہیں جانے دیں گے۔ ایک ایک خراش جو اسیران راہ مولیٰ کو آئی ہے اُس خراش سے ہم ملکوں ملکوں میں پھول کھلائیں گے۔ ان کی قربانیوں کی تحریریں ہیں جن سے ایسی تصویر میں اُبھری ہیں اللہ تعالیٰ کے