خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 440 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 440

خطبات طاہر جلد ۸ 440 خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء جہاں ٹیلی ویژن ہر قسم کی گندگی پھیلا رہی ہے دنیا میں ، جہاں رقص و سرود اور گانوں میں اپنے ہوش و حواس ڈبودینے کے سوالات کا اور تصور باقی نہیں رہا۔ اگر ہے تو وہ اس سے زیادہ بھیانک جرائم میں ہے، ڈرگز میں ہے، معصوم بچوں کی عزتیں لوٹنے میں ہیں قتل و غارت میں ہے۔ ہر قسم کے جرائم اس سوسائٹی میں نشو و نما پارہے ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے مربی مہیا ہو جائے یا سکول کی کلاسز لگ جائیں تو آپ بچ جائیں گے تو یہ غلط خیال ہے۔ وہ اپنی جگہ ضروری ہے جب بھی توفیق ہو صلى الله جماعت کو ایسا کرنا چاہئے ۔ ایک علاج ہے وہی علاج ہے جو علاج حضرت محمد مصطفی علی کے وجود کی صورت میں ہم نے کار فرما ہوتے دیکھ لیا ہے۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کے منظر میں وہ رسول اس دنیا میں آیا اور جس گندگی میں قدم رکھا اُس گندگی کو پاک کرتا چلا گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ لوگ گوبر کی طرح تھے۔ تیری قوت قدسیہ سے یہ گوبر پاکیزہ سونے کی ڈلیوں میں ڈھل گیا اور ہر گندان کا ہر حسن میں تبدیل ہونے لگا۔ عليسة۔ پس بجائے اس ئے اس کے کہ آپ خوفزدہ ہوں اس سوسائٹی سے اور آپ کو یہ خطرہ ہو کہ یہ سوسائٹی آپ کے اندر نفوذ پا جائے اگر آپ با خدا بن جائیں تو آپ کا فیض اس سوسائٹی کو بچانے لگے گا۔ آپ کے ارد گرد جزیرے بننے شروع ہو جائیں گے۔ ایسے جزیرے بنیں گے جو خدا کی محبت اور پیار اور اس کے ذکر کے جزیرے ہوں گے جہاں شیطان کو دخل کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پس اس ملک میں زندہ رہنا ہے تو بنی نوع انسان کے فوائد کے ساتھ زندہ رہیں گے ورنہ زندہ نہیں رہ سکتے ۔ باقی سب جھوٹی باتیں ہیں حکمتوں کا سرچشمہ قرآن کریم ہے اور قرآن کریم نے ہمیں یہ راز سمجھایا ہے اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق خود با خدا ہونا ہے اور خدا کی محبت کو دلوں میں جاگزین کرنا ہے اور خدا کی محبت کے کرشمے دکھانے ہیں یہاں تک کہ باہر کے لوگ اُس خدا کو دیکھنے لگ جائیں جو آپ کے وجود کے اندر بستا ہے اور وہ خدا اپنے کرشموں کے ذریعے دکھائی دیا کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ٤ قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے در ثمین صفحه : ۱۵۸)