خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 341 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 341

خطبات طاہر جلد ۸ 341 خطبه جمعه ۱۹ مئی ۱۹۸۹ء کہ اب مجھے بہائیت کا پتا لگ گیا ہے۔ اب آپ دیکھیں کیسا عظیم الشان جواب لکھتا ہوں بہائیت کے لئے۔ میں نے ان کو کہا تمہاری مرضی ہے لکھو ، جو چاہو کر ولیکن احمدیت کا انحصار نہیں ہے آپ جیسے لوگوں پر ۔ اللہ آپ کو توفیق دے، اللہ آپ کو استقامت بخشے اور پھر یہ اعلان ہو گیا کہ اپنے ساتھ دو تین اور منافقوں کو لے کے یہ صاحب بہائی بن گیا اور سارے پاکستان میں اخبارات میں شائع ہو گیا ایک عظیم الشان عالم دین جماعت کا سربراہ بہائیت اختیار کر گیا۔ اب یہ اس سازش کا اگلا شاخسانہ تھا۔ تو ایسے لوگوں کو میرا یہی جواب ہے کہ تم جو چاہو کر لو۔ امریکہ کی طاقت تمہارے پیچھے ہو یا روس کی طاقت ہو، یہودی ہوں یا عیسائی ہوں جو کچھ تم سے ہو سکتا ہے کر گز رو جو خدا کے بندے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ احمدیوں میں بھاری اکثریت اور بہت بھاری اکثریت خدا کے بندوں پر مشتمل ہے۔ تمہاری تمام شیطانی طاقتیں، تمہارے سارے شیطانی منصوبے ناکام جائیں گے۔ احمدیوں کے ایمان کے پہاڑ سے سر ٹکر ا ٹکرا کر پاش پاش ہو جائیں گے ، ذلیل و رسوا ہوں گے ۔ جس طرح عظیم چٹانوں سے سمندر کی لہریں سر ٹکر ا ٹکرا کر نا کام ہو جایا کرتی ہیں اسی طرح تم بھی ٹکراؤ گے اور بکھر جاؤ گے، احمدیت کا کوئی نقصان نہیں کر سکو گے ۔ گندے اور منافق چند ہیں وہ ہمارے ہیں ہی نہیں وہ سوکھے ہوئے پتے سنبھال لو، سوکھے ہوئے پتے تو ایندھن ہوا کرتے ہیں آگ کا ، بیٹھیار نہیں ان کو اکٹھا کرتی ہیں اور بٹھیوں میں جھونک دیا کرتی ہیں۔ پھر بھی ان کو پکڑو اور جس بھی میں چا ہو جلا لولیکن خدا کے بندوں پر تمہاری آگ حرام کر دی گئی ہے۔ اہل ربوہ کو غریب نہ سمجھو، ان میں غریب ہیں لیکن نفس کے لحاظ سے بڑے بڑے امیر، بڑے بڑے عظیم قربانیاں کرنے والے ہیں۔ بے شمار ان کو لالچیں دی گئی ہیں پہلے بھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ وہ جماعت جس نے گھر جلوائے ہوں اپنی آنکھوں کے سامنے، ایمان سے نہ پھری ہو وہ تمہارے گھر عطا کر دینے پر کیسے مان جائیں گے؟ وہ جنہوں نے اپنے بچے ذبح کروائے ہوں اپنی آنکھوں کے سامنے اور اپنے ایمان سے نہ کھیلے ہوں ان کو تم کون سے ڈراوے دو گے جس کے نتیجے میں تم سمجھتے ہو کہ ان کو اپنے دین سے بہکا دو گے؟ ہرگز ایسا نہیں ہو سکتا۔ لیکن میں یہ بتاتا ہوں کہ یہ پردہ تمہارے لئے شدید نقصان کا سودا ہے ۔ کا سودا ہے۔ تمام دنیا میں جماعت احمد یہ پہلے سے زیادہ مستعدی کے ساتھ اب بہائیت پر جوابی کارروائی کرے گی ۔ پہلے تو ہم ان کی کوئی حیثیت ہی نہیں سمجھتے تھے جس