خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 275 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 275

خطبات طاہر جلد ۸ 275 خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء بات بھی ہے۔ نجات میں لطف ہے اور مزہ ہے۔ اگر ایک ہی نجات کا دن ہوتا تو آپ کے لطف اور مزے کا دن آپ کی زندگی میں بہت پیچھے رہ جایا کرتا محض اس کی یادیں رہ جایا کرتیں لیکن اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ اس نے انسان کو یہ مضمون باریکی سے سمجھنے کی ایسی توفیق عطا فرمائی، ایسی قابلیت بخشی ہے کہ ہر روز اس کے لئے کسی نہ کسی نجات کا دن ہو سکتا ہے اور جتنا وہ نجات حاصل کرتا چلا جاتا ہے ان بندھنوں کے پیچھے جن کو وہ توڑتا ہے کچھ اور بندھن بھی اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں۔ پھر وہ ان سے آزاد ہوتا ہے پھر ان کے پیچھے کچھ اور بندھن اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں، پھر اس کے پیچھے کوئی اور بندھن دکھائی دینے لگتے ہیں اور تب انسان کو سمجھ آتا ہے کہ کس طرح عارف کا طرح عارف کامل حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہجرت کا مضمون کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ جس طرح بعض دفعہ پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے ایک چوٹی کے بعد دوسری چوٹی پھر دوسری کے بعد تیسری دکھائی دیتی ہے اور انسان حیران ہوتا چلا جاتا ہے میں اپنی طرف سے سب سے بلند نظر آنے والی چوٹی کے سر پہ پہنچ گیا ہوں اس آگے جا کر پھر ایک چوٹی ہے۔ یہ چوٹیاں تو ختم ہو جایا کرتی ہیں ۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر آپ پہنچ سکتے ہیں ۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد پھر آپ کو آسمان کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے گا لیکن وہ چوٹیاں جن کو سر کرنے کا قرآن مجید میں ذکر ملتا ہے وہ ہجرت اور توبہ کی چوٹیاں یہ نہ ختم ہونے والی ہیں۔ تمام عمر کا سفر ہے لیکن اس سفر کے ساتھ ہر دفعہ جب ایک چوٹی کو سر کرتے ہیں تو ایک عجیب راحت محسوس کرتے ہیں، ایک عجیب لذت پاتے ہیں۔ یہ لذتیں آپ کی زندگی میں پیچھے نہیں رہا کرتیں بلکہ آپ کا کا ساتھ دیتی چلی جاتی ہیں اور ہر لذر اور ہر لذت کا تنوع اس کے ساتھ آیا کرتا ہے۔ ہر بدی سے نجات کا ایک اپنا لطف ہے اس کا ایک اپنا مزہ ہے جو دوسری بدیوں سے نجات کا نہیں ہے بلکہ اور قسم کی لذت آپ کو نصیب ہوتی ہے اور یہ تجربہ اگر آپ اختیار کریں Consiously یعنی بالا رادہ تو پھر آپ کو پتا لگے گا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ بعض دفعہ انسان Machanicaly یعنی رسمی طور پر اور جس طرح ایک مادی چیز کے ساتھ ایک انسان انسان سلوک کرتا ہے بعض بدیاں چھوڑ دیا کرتا ہے بغیر کسی روحانی تجربے کے۔ یہاں پچھلے دنوں ٹیلی ویژن کے اوپر ایسے پروگرام آ رہے تھے کہ اب یہ تمباکو نوشی ترک کرنے کا ہفتہ ہے اور بعض لوگ بتارہے تھے کہ ہم نے تمباکو نوشی ترک کی اور اس طرح ان تجربوں میں سے ہم گزرے اور بعض نے اپنی لذتوں کا بھی بیان کیا لیکن جو ہجرت الی اللہ کی خاطر