خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 808
خطبات طاہر جلدے 808 خطبه جمعه ۲۵ نومبر ۱۹۸۸ء عقائد کا قائل ہے وہ سچے ثابت ہوں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو عقائد ہمیں عطا فرمائے ہیں آپ اور میں جن کے علم بردار ہیں یہ عقائد جھوٹے ثاء ثابت ہوں ۔ اس لئے یہ شخص بڑی شوخیاں دکھاتا رہا اور جگہ جگہ بھاگتا رہا اب اس کے فرار کی کوئی راہ اس کے کام نہیں آئے گی اور خدا کی تقدیر اس کے فرار کی ہر راہ بند کر دے گی اور اس کی ذلت اور رسوائی دیکھنا آپ کے مقدر میں لکھا گیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔