خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 73
خطبات طاہر جلدے 73 خطبه جمعه ۲۹ جنوری ۱۹۸۸ء پر قربانی کی ہے۔ اگر چہ یہ ان لوگوں کے نام لینے کا موقع نہیں ہے لیکن ان لوگوں کے نام میرے دل پر اور میرے قافلہ والوں کے دل پر نقش ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم ان کو اپنی دعاؤں میں محبت اور خلوص کے ساتھ یا درکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر فضل فر پر فضل فرمائے ۔ آمین۔ انشاء ال اء اللہ ہم آپ کو اپنی دعاؤ ادعاؤں میں یاد رکھیں گے اور میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو یا درکھنا نہ بھولیں جو کہ اپنے ایمان کی خاطر ، شرف انسانی کی حرمت کی خاطر اور اپنے اللہ اور رسول اکرم کی خاطر ایک لمبے عرصہ سے تکالیف سے گزر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ وہاں ان کے حالات بہتر کرے اور شعور انسانی ، قدر انسانی اور شرف انسانی کی آزادی عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ وہاں ایسی انقلابی تبدیلیاں پیدا فرمائے کہ بجائے اس کے کہ ملک اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اقدار کا دشمن ہو جائے وہ اسلام اور انسانیت کا خدمت گار بن جائے۔ اللہ ان پر بھی فضل فرمائے اور آپ پر بھی فضل فرمائے ۔ اس کے ساتھ میں آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔