خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 718
خطبات طاہر جلدے 718 خطبه جمعه ۲۱ را کتوبر ۱۹۸۸ء گزارے کی کوئی صورت پیدا ہو جائے لیکن اس کے اختیار میں نہ ہو کہ وہ مزید اپنا یا غیروں کا نقصان کر سکے۔ بہر حال یہ تو احسان کا مضمون ہے جماعت احمد یہ پھر بری الذمہ ہو جائے گی۔ کا اس کے بعد تیسرا قدم وہ ہے کہ اگر ان باتوں کے باوجود کوئی شخص نہیں سمجھتا اور ایسے اقدامات کرتا ہے جس سے وہ بھی برباد ہو اس کا خاندان بھی برباد، ہو جماعت پر داغ لگنے شروع ہوں تو پھر وہ آپریشن کا مقام ہے اس وقت جماعت کے نظام کو اس بات سے نہیں جھجکنا چاہئے کہ ایسے لوگوں کے متعلق مجھے سفارش کرے کہ ان کے متعلق یہ اعلان ضروری ہو گیا ہے کہ ان کا جماعت احمد یہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس وقت چونکہ صرف اسی مضمون کو میں اس تھوڑے سے وقت میں بیان کر سکا ہوں اس لئے انشاء اللہ تعالی باقی جو چند ایک معاشرتی خرابیاں میرے ذہن میں ہیں وہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔