خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 564 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 564

خطبات طاہر جلدے 564 خطبه جمعه ۱۹ را گست ۱۹۸۸ء حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر کیونکہ جیسا کہ الہا ما حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ صلى الله علو سم ) من محمد ﷺ ( تذکرہ صفحہ: ۳۵) یہ ساری برکتیں جو اعزازی نشان ہیں یہ تمام کے تمام حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلامی سے وابستہ ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو علی خوب عمدگی سے بیان فرمایا ہے۔ جب یہ کہا کہ ایں چشمہ رواں کہ بخلق خداد ہم یک قطره زبحر کمال محمد است در شیمین فارسی صفحه : ۸۹) کہ تم جو میرے ہاتھوں سے نشانات کا ایک جاری چشمہ دیکھ رہے ہو ۔ حضرت محمد مصطفی کے بحر کمالات میں سے ایک قطرہ ہے۔ پس احمدیوں کو یہ بات نہیں بھلانی چاہئے ۔ ٹھیک ہے ہم نے دعائیں کیں اور مباہلہ کر کے اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دیا لیکن یہ بات کبھی نہیں کھلانی چاہئے کہ اصل طاقت ہمارے پیچھے محمد مصطفی ﷺ کی دعاؤں کی طاقت ہے اور آپ کے تعلق باللہ کی طاقت ہے۔ جتنا آپ اس طاقت سے وابستہ رہیں گے، اس کے قریب رہیں گے آپ طاقتور رہیں گے ۔ جتنا آپ بے وقوفی سے اس ظلم میں مبتلا ہو جائیں گے کہ ہماری وجہ سے خدا نے کچھ دکھایا ہے اُتنا ہی اس طاقت کے سرچشمہ سے دور ہوں گے اور اس کی پناہ کی چھتری سے باہر نکلنے والے ہوں گے ۔ اس لیے کبھی کوئی احمدی کوئی ن دیکھ کر محمدمصطفی اللہ کی پناہ کی چھتری سے باہر نکلنے کی جرات نہ کرے کیونکہ جس دن کے عروسه اس چھتری سے باہر قدم رکھا اُسی دن اُس کی ہلاکت ہے۔ حضرت صلى الله رت محمد مصطفی اللہ فرماتے ہیں الامام الجنة (بخاری کتاب الجہاد والسير حدیث نمبر : ۲۷۳۷) تو مومن کے لیے امام اُس کی ڈھال ہوا کرتا ہے اور تمام اماموں سے بڑھ کر سب آئمہ کے امام حضرت محمد مصطفی ہیں۔ اس لیے اگر اس ڈھال سے آپ آگے بڑھے یا دائیں اور بائیں ہٹے تو آپ تیروں کی زد میں آجائیں گے اور پھر کوئی طاقت آپ کو بچا نہیں سکے گی ۔ اس لیے جتنا آگے بڑھنا ہے خوب بڑھتے رہیں مگر محمد مصطفی اللہ کی پناہ میں اور آپ کی ڈھال کے پیچھے پیچھے چلیں اور اس پہلو سے یہ بھی یاد رکھیں کہ خلیفہ وقت خواہ اپنی ذات میں کیسا ہی بے حیثیت کیوں نہ ہو وہ اپنے