خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 473 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 473

خطبات طاہر جلدے 473 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء عوام الناس پر بھی خدا کا قہر ٹوٹتا ہے کیونکہ وہ اپنے فاسد دماغ سرداروں کا بدن بنتے ہیں ( خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) پھر فرمایا : تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں: يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يُلَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا (الاحزاب: ۲۷ - ۶۹ ) ان کا ترجمہ یہ ہے کہ جس دن ان کے بڑے بڑے آدمیوں کو آگ پر الٹا یا پلٹایا جائے گا اور وہ کہیں گے اے کاش! ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کر لیتے اور عام لوگ یہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی، پھر انہوں نے ہم کو اصل راستے سے گمراہ کر دیا ۔ اے ہمارے رب ! ان کو دہر اعذاب دے اور ان کو اپنے رحم سے دور کر دے۔ جب سے میں نے مباہلہ کا چیلنج دیا ہے بار ہا دل میں یہ خیال پیدا ہوا ہے اور فکر پیدا ہوئی کہ بہت سے پاکستان کے عوام ایسے ہیں جو بالکل بے خبر ہیں اور اندھا دھند آنکھیں بند کر کے اپنے بڑوں کی پیروی کر رہے ہیں اور براہ راست ان کو کچھ بھی علم نہیں کہ یہ دعویدار یعنی بانی سلسلہ احمد یہ حضرت