خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 420
خطبات طاہر جلدے 420 خطبه جمعه ۱۰ رجون ۱۹۸۸ء ہیں یہ کہتے ہوئے باہر نکل رہے تھے کہ او بد بختو اور کلمہ طیبہ کی توہین کرو اور مٹاؤ کلمہ طیبہ اور مسجد میں مسمار کرو، یہ خدا کی ناراضگی کا اظہار ہے۔ تو سارے پنڈی کے باشندے،اسلام آباد کے باشندے وہ جن میں کچھ صداقت کی رمق باقی تھی وہ کھلم کھلے الفاظ میں اس بات کا اعتراف کر رہے تھے کہ خدا کی ناراضگی اُن مولویوں کی بدکرداری کے نتیجہ میں ہے کہ انہوں نے کلمہ طیبہ کی توہین کی اور کلمہ طیبہ کو مٹانے کی جسارت کی ہے اور جھوٹے الزام لگائے ہیں احمدیوں پر کہ اوپر سے کوئی اور کلمہ پڑھتے ہیں اندر سے ان کا کلمہ کوئی اور ہے۔ پس یہ معاملہ اس حال کو پہنچ چکا ہے اور جماعت احمدیہ کی پہلی صدی بھی جو کہ اختتام کو پہنچ رہی ہے اس لئے تمام احمدیوں کے دکھ اور بے قراری اور مسلسل صبر کی آہوں سے مجبور ہو کر اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمد یہ عالمگیر کی طرف سے ان سارے مکفرین ، مکذبین افتراء کرنے والے ائمۃ التکفیر کو مباہلہ کا چیلنج دوں اور پاکستان کے عوام الناس سے درخواست کروں کہ آپ ان کی تائید میں آمین کہنے والے نہ بنیں ورنہ خدا کی پکڑ آپ پر بھی نازل ہو گی اور آپ کو بھی نہیں بچائے گی اور آپ اس سے بچ نہیں سکیں گے۔ اس لئے شریف الناس اور عوام الناس کو میری یہ اپیل ہے لیکن میں یہ بتاتا ہوں کہ وہ ائمہ تکفیر جو جسارت کے ساتھ اس مباہلہ کے چیلنج کو قبول کریں گے مجھے خدا کی غیرت سے ، اس کی حمیت سے توقع ہے کہ وہ ان کے خلاف اور جماعت احمدیہ کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے حق میں عظیم الشان نشان دکھائے گا پس وہ عبارت جو میں نے تحریر کی ہے بعض احمد یوں کے لحاظ سے اس میں شاید کچھ یہ تکلیف دہ عنصر ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام لے کر یہ عبارت لکھی ہے میں آپ کو پڑھ کر سناتا ہوں لیکن اس ؟ ماتا ہوں لیکن اس میں مجبوری ہی تھی کہ اگر میں حضرت مسیح موعود یا حضرت مہدی معہود و غیرہ القابات دیتا یا حضرت ہی لکھتا تو ان مفترین علماء کو یہ موقع مل جاتا کہ وہ اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیتے ۔ اس لئے حتی المقدرو میں نے یہ کوشش کی ہے کہ ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں جن سے ہمارے مخالفین کو بھاگنے کی کوئی راہ نہ مل سکے اور بھاگنے کا کوئی عذر ان کے ہاتھ نہ آسکے۔ یہ عبارت یہ ہے:۔ اے علیم و خبیر اے عالم الغیب والشھادۃ اے قادر و توانا اے غیور اے منتقم اے جبار و قہار خدا اے بیچوں اور جھوٹوں کے درمیان تمیز کرنے والے، اے ظالموں اور صادقوں کے درمیان تفریق