خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 33
خطبات طاہر جلدے 33 خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۸۸ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ذات میں وسیلہ کے سارے معانی پورے ہوتے دکھائی دیتے ہیں یعنی خدا تعالیٰ کے قرب کی تمام راہیں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں مجتمع اور مرتکز ہیں اور جس نے بھی خدا تک پہنچنا ہے جس راہ سے بھی وہ پہنچنا چاہتا ہے وہ ہر راہ محمد مصطفی سے ہو کر گزرے گی یعنی آپ سے بہتر خدا نما اور کوئی نہیں ہے اور خدا تک پہنچنے کے لئے صفات الہی کا اختیار کرنا ضروری ہے مثلاً صفات الہی سے محبت پیدا کرنا پیدا کرنا ضروری ہے اور سب سے زیادہ صفات الہی کا مظہر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ خدا کی راہ سے گزر راہ سے گزرنے کے لئے جتنے بھی امکانی گزرنے رستے ہو سکتے ہیں۔ بنی نوع انسان سے محبت ، غریبوں کا حق ادا کرنا ، مصیبت زدہ کو مصیبت سے نجات دلانا۔ یہ مطلب ہے وسیلہ کا۔ کوئی فرضی بات ایسی نہیں ہے کہ صرف زبان سے درو دادا ہو گیا اور آپ خدا والے بن گئے یا خدا کے نام جپ لئے کسی کمرہ میں بیٹھ کر تو آپ خدا والے بن گئے ۔ خدا والا بننے کے لئے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طے شدہ راہوں سے گزرنا ہوگا اور وہ راہیں سارے عالم پر پھیلی پڑی ہیں ، انسانی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی راہیں ہیں ان کا تمام انسانی فطرت سے گہرا تعلق ہے اور چھوٹی سی چھوٹی راہ جو آپ کے ذہن میں آتی ہے وہاں بھی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش پا آپ دیکھیں گے اور بڑی سے بڑی راہ جو آپ تجویز کر سکتے ہیں وہاں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقوش پا آپ کو نظر آئیں گے۔ ان قدموں کی پیروی کرتے ہوئے ان کو چومتے ہوئے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعائیں دیتے ہوئے اور آپ پر درود پڑھتے گے بڑھنے کا نام وسیلہ اختیار کرنا ہے۔ اس لئے جتنے بھی پروگرام میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں وہ حصول وسیلہ کے سوا اور کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔ اس لئے آئندہ بھی جب ان پروگراموں کا ذکر کروں گا تو آپ پر یہ بات روشن ہوتی چلی جائے گی کہ سیرت نبوی کا مضمون کتنا گہرا، کتنا وسیع اور کتنا لازمی ہے۔ اس کے بغیر زندگی کا کوئی امکان نہیں ہے ہمارے لئے ، روحانی زندگی کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ تمام تر روحانی زندگی کا انحصار وسیلہ پر ہے اور وسیلہ سے مراد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی سیرت اپنے تمام جمال و کمال کے ساتھ ہے۔ پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس سال وسیلہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور خدا تعالیٰ ہماری نصرت فرمائے اور ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے ، اپنے لئے وسیلہ ہوئے