خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 17

خطبات طاہر جلدے 17 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء صلى الله پھر آپ نے فرمایا: عن جابر قال قال رسول الله ﷺ ان الله قد افترض عليكم الجمعة في مقامي هذا في يومي هذا في شهرى هذا من عامى هذا الى يوم القيامة فمن تركها في حياتي او بعدى وله امام عادل اوجائر استخفافاً بها اوجحوداً لها فلا جمع الله له شمله ولا بارك له في امره الا ولا صلواة له ولا زكوة له ولا حج له ولا صوم له ولا بر له حتى يتوب فمن تاب تاب الله عليه (ابن ماجه کتاب اقام الصلوة والسنة حديث نمبر : ۱۰۷۱) ابن ماجہ میں یہ حدیث ہے حضرت جابر کی طرف سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ آنحضرت نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے تم پر جمعہ فرض فرمادیا ہے فی مقامي هذا میرے اس مقام میں فی يومى هذا آج اس دن میں فی شهرى هذا آج اس مہینے میں من عامي هذا آج اس سال میں یعنی اہمیت کی خاطر اس کو بار بار دہرایا کہ یہ کیا ہوا ہے واقعہ۔ آج اس دن ، اس خاص شہر میں ، اس سال میں جمعہ فرض فرمادیا گیا ہے الى يوم القيامة آج کا واقعہ ہے لیکن قیامت تک کے لئے فرض ہو گیا ہے فمن تركهافی حیاتی او بعدی پس جس نے بھی اسے چھوڑا خواہ میری زندگی میں چھوڑے یا میری وفات کے بعد چھوڑے وله امام عادل او جائر اور اسے امام میسر ہو خواہ وہ امام نیک ہو انصاف پسند ہو یا گناہگار اور بے راہرو ہو اس سے بحث ہی کوئی نہیں۔ جس طرح نُودِی میں مضمون تھا اس مضمون کو ایک اور رنگ میں آپ نے واضح فرمایا ہے کہ یہ بحث نہیں ہے کہ کون امامت کروانے والا تمہیں میسر ہے۔ یہ بھی عذر نہیں قبول ہو گا کہ تم سمجھتے تھے کہ گندا امام تھا اس لئے ہم نے جمعہ نہیں پڑھا فر مایا کہ کسی قسم کا امام ہو میرے وصال کے بعد ہو تمہیں میسر آئے سہی جمعہ کے لئے اور اگر تم جمعہ نہ پڑھو استخفافاً بها وجحو دا بها خواه جمعہ کو معمولی سمجھتے ہوئے خواہ جمعہ کی اہمیت کا کھلم کھلا انکار کرتے ہوۓ فلا جمع الله شمله ولا بارک له في امره میری دعا یہ ہے کہ خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی مجتمع نہ کرے یہ عظیم الشان کلام ہے جو اپنی فصاحت و بلاغت کے زور پر ثابت کر رہا ہے کہ خود حضور اکرم ﷺ ہی کا کلام ہے۔ جمعہ کا مطلب ہے جمع کرنا اور مسلمانوں کا نیکوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان ہوا ہے مختلف زمانوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان ہوا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں جب ساری دنیا نے جمع ہونا تھا آخری دور میں اس کا اسی سورۃ جمعہ میں ذکر ہے۔ تو فرمایا کہ جو جمعہ سے غافل ہوتا ہے اس کے لئے تو بہترین دعا یہی بنتی ہے کہ پھر خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی اکٹھا نہ کرے تا کہ اس کو صلى الله