خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 153
خطبات طاہر جلدے 153 خطبه جمعه ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء صد سالہ جشن تشکر کی تیاری اور اس کے چندہ نیز خلیفہ وقت کی تحریکات کو تمام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ہدایات ( خطبه جمعه فرموده اار مارچ ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و وتعوذ تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ جماعت احمد یہ کے صد سالہ جشن تشکر کو اب تقریباً ایک سال باقی ہے۔ کیلنڈر کے سالوں کے حساب سے تو ۱۹۸۸ء آخری سال بنتا ہے اس نئے سال سے پہلے جس میں جماعت احمد یہ اپنی دوسری صدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ داخل ہو گی لیکن جماعت احمدیہ کا با قاعدہ بیعت کے ذریعے جو اعلان فرمایا گیا اس لحاظ سے ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو جماعت احمد یہ کے سو سال پورے ہوں گے۔ تو نئی صدی کا آغاز ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو ہو گا ۔ اس سے پہلے بہت سے کام ایسے کرنے والے باقی ہیں جن کے متعلق فکر بڑھتا جا رہا ہے۔ اگرچہ جماعتیں ہر لحاظ سے کوشش کر رہی ہیں لیکن جہاں تک جماعت کے اندر تفصیلی طور پر پروگرام کی اطلاع دینے کا تعلق ہے اس سلسلہ میں میں سمجھتا ہوں کہ ابھی کمزوری ہے۔ بہت سے منصوبہ بنانے والے کمیشن بٹھائے گئے سالہا سال سے انہوں نے غور کیا اور منصوبے تیار کئے۔ ان پر پھر باہم بیٹھ کر ہم نے مزید غور کیا اور یہ غور میرے زمانے سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے وقت سے شروع ہے اور بہت لمبی محنت آپ نے بھی اس بات میں فرمائی ۔ کمیٹیوں کے ساتھ خود بیٹھے جس میں میں بھی ممبر ہوا کرتا تھا اور بڑی تفصیل سے ان منصوبوں کا جائزہ لیا جو آئندہ صدی کے لئے اظہار تشکر کے طور پر سوچے جارہے تھے اور اس کے بعد پھر ان کو آخر پر مزید مانجھنے اور چمکانے کا دور شروع ہوا۔ پھر مختلف ملکوں میں کمیٹیاں کا