خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 793
خطبات طاہر جلد 1 ان پر چسپاں ہوتی ہے۔ 793 خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء اسی طرح ہمارے وقف جدید کے ایک اچھے مخلص کارکن اور ساتھی پرانے عزیزم ضیاء الرحمان کا ایک بچہ تھا رفیق الرحمان جو پیدائشی طور پر گونگا تھا لیکن بڑا ذہین اور ہونٹوں کے اشاروں سے بھی پر اس نے باتیں کرنی سیکھ لیں تھیں اور قرآن کریم پڑھنا سیکھ لیا اور بہت ساری باتیں اپنی ذہانت کی وجہ سے وہ سیکھتا رہا حالانکہ پاکستان میں ایسے اچھے انتظامات نہیں ہیں کہ ان بچوں کو سنبھالا جا سکے کیونکہ سن نہیں سکتا تھا اس لئے وہ ریلوے کی پڑی سے گزر رہا تھا کہ اس کو پتا نہیں لگا کہ پیچھے سے گاڑی نے آکر ٹکر لگائی اور وہ فوری طور پر نہیں لیکن دو تین دن کے اندر ہی ہسپتال میں زخموں سے دم توڑ گیا۔ اسی طرح ایک بہت ہی درد ناک خبر ملی ہے لاس اینجلس سے ۔ ہمارے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ہیں ان کے بچے کو گیارہ بارہ سال کی عمر تھی اس کو کسی نے نہایت بہیمانہ طور پر قتل کر دیا ہے اور اس قسم کے جرائم امریکہ میں تو کثرت سے ہوتے رہتے ہیں مگر ایک احمدی کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ اس کو ایسے درد ناک رنگ میں قتل کیا گیا ہو ۔ اس بچے کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ نماز جنازہ میں دعا کریں اور ڈاکٹر صاحب اور ان کے خاندان کے دوسرے لوگ اس کی والدہ وغیرہ کے لئے بھی اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس بچے کا نام راحیل پرویز تھا ان کے والد ڈاکٹر خالد پرویز اور ان کی والدہ نرگس پرویز کہلاتی تھیں۔ خطبہ ثانیہ میں حضور نے مرحومین کی جس فہرست کا ذکر فرمایا ہے وہ حسب ذیل ہے:۔ * مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقاپوری در ویش قادیان * مکرم شیخ محمد اسلم صاحب سیکرٹری ضیافت کھاریاں ضلع گجرات * مکرم عبد الحمید صاحب ڈاہری نواب شاہ سندھ * مکرم حسن خال م حسن خان صاحب ہجا نہ نائب ناظم انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان * مکرم لطیف احمد صاحب بھٹی کا رکن نظارت تعلیم ربوہ۔ * مکرمہ والدہ صاحبہ مکرم عبدالمالک صاحب قائد ضلع کوئٹہ۔ * مکرمه حسن بی بی صاحبہ موصیه اہلیہ محمد حسین گل ناظم انصار اللہ ضلع اوکاڑہ ۔ * مکرمه بشیر بیگم صاحبه زوجہ چوہدری نصر اللہ خان صاحب دا تا زید کا ضلع سیالکوٹ ۔ مرحومہ حمید اللہ