خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 767 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 767

خطبات طاہر جلد ۶ 767 خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء ہیں کہ تمہاری تربیت کر سکیں۔ تمہارے مزاج اگر بگڑ جائیں گے تو اسلام کہاں کہاں تمہارے اس بگڑے ہوئے مزاجوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔ اگر تمہاری سوچیں ٹیڑھی ہو چکی ہوں گی اور مقامی بن گئی ہوں گی تو کہاں کہاں اسلام ٹیڑھا ہو کر تمہاری سوچوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔ تمہیں ان ٹیڑھی سوچوں کو چھوڑنا ہوگا اور اس مرکزی بنیادی مزاج کی طرف آنا ہو گا جو محمد مصطفیٰ ﷺ کا مزاج ہے۔ اسی لئے قرآن کریم نے واضح طور پر سورۃ طہ میں فرمایا کہ جب دنیا کے تکبر توڑ دیئے اصلى الله جائیں گے، جب عظیم طاقتوں کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا اور انہیں ہموار کر دیا جائے گا:۔ يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ( : ۱۰۹) صلى الله (١٠٩: تب دنیا اس بات کی اہل ہوگی کہ میرے محمد ہے ، اس داعی کی پیروی کر سکے جس میں کوئی علی سام کبھی نہیں ۔ تم چاہتے ہو کہ اسلام تمہاری کجیوں کی پیروی کرے، تمہارے مطابق اپنا مزاج بدلنا شروع کرے یہ نہیں ہو سکتا۔ کسی قوم کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ اسلام کے عالمی مزاج کو قومی مزاج میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔ اسی طرح جاپانیوں نے ہر مذہب کا حلیہ بگاڑا ۔ آج بھی بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ جو مذہب جاپان میں داخل ہوا ہم نے اس کو Japanised کر دیا یعنی بدھ ازم کو بھی Japanised بدھ ازم کے طور پر اپنایا کنفیوشس ازم کو بھی Japanised کنفیوشس ازم کے طور پر اپنایا اور تا وازم کو بھی Japanise تاؤ ازم کے طور پر اپنایا اور آج اسلام کو بھی Japanised اسلام کے طور پر اپنا رہے ہیں۔ چنانچہ ایک جاپان کا مسلمان لیڈر مجھے ملا اور اس سے میں نے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسلام کو آپ جس طرح Japanised کر رہے ہیں اس کی مثال دیں؟ کہتا مثلاً ہم نے وہاں شراب حلال کردی سور حلال کر دیا۔ سب جاپانی مسلمانوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کی باتیں تھیں جاپانی مزاج کے مطابق ہم سؤر اور شراب کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے اس لئے اسلام کو بدلنا ہوگا ۔ اس طرح تو اسلام دوبارہ ہزار ہا ملکوں اور قوموں میں تبدیل ہو جائے گا۔ وہ وحدت ملی کہاں رہی جس کی طرف دنیا کو بلایا جا رہا تھا ؟ وہ ایک پیغام کہاں چلا گیا جس کی طرف سارے انسانوں کو دعوت دی جا رہی تھی ؟ دنیا واپس لوٹ جائے گی ان قدیم زمانوں کی طرف جب ملکی نبی ملکی پیغام لے کر آیا