خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 743 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 743

خطبات طاہر جلد 1 743 خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء دین حق کا عالمی مزاج قائم کریں اور حبل اللہ یعنی خلافت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الظفر نیو یارک امریکہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ اور فرمایا: ( آل عمران : ۱۰۴_۱۰۶) امریکہ سے روانگی سے پہلے یہ میرا آخری خطبہ ہے جو اس دورے میں میں یہاں دینے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ اس دوسرے کے تجربے کی روشنی میں جس نے مجھے بہت سی امریکہ کی احمدی