خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 682 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 682

خطبات طاہر جلد 1 خطبہ ثانیہ کے دران حضور نے فرمایا: 682 خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء یہاں کی جماعت کے لئے خصوصیت کے ساتھ اور عموما جماعت کے لئے ایک پُر درد خبر ہے وہ یہ کہ ہمارے ایک بہت مخلص احمدی ڈاکٹر عبدالخالق صاحب جنہوں نے افریقہ میں وقف کے بعد بڑی عظیم الشان خدمات بھی سرانجام دیں اور یہ سارا خاندان ہی احمدیت کا بڑا فدائی خاندان ہے اچانک ا اچانک ان کو بہت صدمہ پہنچا ان کی اہلیہ خالدہ ادیب خانم ، بڑی عمر بھی نہیں تھی زیادہ اور صحت بھی اچھی تھی ، اچانک سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے لیکن اچانک بقضائے الہی وفات پاگئیں انا لله و انا الیه راجعون ۔ یہ ہمارے یہاں کی جماعت کے ایک مخلص کارکن جو خدا کے فضل سے جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ ڈیٹرائٹ بھی ہیں: ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب ان کی خوشدامنہ بھی تھیں ۔ اس لئے عموما ہم سب کے لئے دکھ کا موجب ہے لیکن خصوصًا جماعت ڈیٹرائٹ کے لئے یہ دوہرا صدمہ ہے کہ ان کے ایک بہت اچھے کارکن کو یہ صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی نماز جنازہ غائب جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ہوگی ۔ اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔ خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: دعا کے لئے یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب کا ایک بچہ بیمار ہے جس کی وجہ سے بچے کی والدہ بھی بہت پریشان تھی ان کو دوہری پریشانی ہوئی ہے۔ اس حالت میں چھوڑ کے جانا پڑا اور ڈاکٹر صاحب بھی پریشان ہیں ان کی صحت کے لئے بھی خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اعجازی شفا عطا فرمائے ۔ آمین ۔