خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 653
خطبات طاہر جلد 1 653 خطبه جمعه ۹ را کتوبر ۱۹۸۷ء آسان نہیں ہوگا۔ پیار اور محبت سے آسان ہو گا محبت ہو جائے تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے لنگڑوں صلى کی بھی نقالی کی جاتی ﷺ ہے۔ محمد مصطفی امی کا تو ایسا پیارا وجود ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔ اگر خواهی دلیل عاشقش باش محمد هست برہان محمد کہ محمد کی صداقت اس کے حُسن کی دلیل پوچھتے ہو تو میرا جواب یہ ہے کہ اس کا عاشق ہو جاؤ محمد تو خود اپنے حسن کی دلیل ہے کبھی حسینوں کے متعلق بھی ثابت کیا جاتا ہے کہ کیوں حسین ہے ۔ صلى الله ان کا حُسن دلیل ہوا کرتا ہے۔ حضرت محمد مصطفی و مجسم حسن ہیں ۔ دلیلوں کے ذریعے تم یے تم نہیں پہنچو گے۔ ہاں دیکھو اور عاشق ہوتے چلے جاؤ۔ وہی جواب جو ایک عارف باللہ نے اس وقت دیا تھا وہی اصلى الله جواب آج ہمارے لئے ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کو اپنانے کے تمام کٹھن مراحل صلى الله آسان ہو سکتے ہیں اگر آپ اس سیرت پر عاشق ہونا شروع کر دیں۔ اس سے آگاہ ہوں ، اس کا گہری نظر سے مطالعہ کریں، ایک دلی تعلق اور وابستگی پیدا کریں، درود میں کثرت کریں۔ ہر اپنے روزانہ کے حالات پر اگر آپ غور کریں تو اتنے احسانات ہیں ہم پر حضرت محمد مصطفی اس کے کہ کسی دوسرے مطالعہ کی ضرورت نہیں رہتی باقی اگر ضرورت ہے تو مزید حسن میں اضافے کے لئے ہے۔ ورنہ ہر روز آپ کی زندگی میں جو بھی نیکیاں ہیں جو بھی آپ کے دل کی بھلائی ہے، جو بھی آپ کی سیرت کا حُسن ہے کبھی آپ موازنہ کر کے دیکھیں اس کو ہر جز حضرت اقدس محمد مصطفی سے آپ کو ملا ۔ کوئی پیاری بات آپ کی ذات میں نہیں ہے جو بالآخر چشمہ محمدی سے نہ پھوٹتی ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو یہ احسان ہے کہ آپ نے اس چشمے سے پانی پیا خالصہ اس کے ہو گئے اور ہمیں بلا کر اس کی راہ دکھانے لگے لیکن اصل وہی ہے، سارے حسن کا سر چشمہ حضرت اقدس محمد مصطفی ہیں۔ صلى الله اس ضمن میں ایک آخری بات کہہ کر میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ روزانہ جب آپ نماز ادا کرتے ہیں تو سورہ فاتحہ کی اس دعا میں کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : ۵) رت کی محبت کی التجا بھی شامل کر لیا کریں ۔ جب آپ کہتے ہیں کہ اے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو بہت بڑا دعویٰ ہے۔ کیسے عبادت کریں ،کس آنحضرت صلى الله