خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 550 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 550

خطبات طاہر جلد 1 550 خطبه جمعه ۱۴ اگست ۱۹۸۷ء آنے والوں کی تربیت سے ہم محروم رہ جائیں گے اور اس کے نتیجے میں پھر بہت سے خطرات ہیں جو در پیش ہوں گے ہمارا کردار بدل جائے گا بجائے اس کے کہ ہم مؤثر ہوں لوگوں پر ہم متاثر ہو جائیں گے۔ تو جتنی نئی قو میں کثرت کے ساتھ آنے والی ہیں جن کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں، جن کے ہر اول دستے داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جماعت میں ۔ ان قوموں کی تربیت کا تقاضا ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے مربیوں کی تعداد بڑھائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔