خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 164 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 164

خطبات طاہر جلد ۶ 164 خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء اور لعنت ڈالی ہے جھوٹوں پر اس طرح اگر یہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو یہ قسم اٹھا لیں اور سارے علماء مل کر یہ حلفیہ بیان پاکستان میں شائع کریں اور باہر دنیا میں اس کا ترجمہ کرا کے شائع کرائیں کہ ہم اللہ ہوئے تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جھوٹوں پر اس کی لعنت پڑتی ہے اور یہ دعا کرتے : کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو خدا ہم پر لعنت ڈالے ہمیں ذلیل ورسوا کرے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ یہ اعلان کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا کلمہ فی الحقیقت اور ہے اور جب یہ کلمہ پڑھتی ہے، جب محمد رسول صلى الله للہ ﷺ کہتی ہے تو مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہوتے ہیں اور ان کی شریعت اور ہے ان کا خدا اور ہے اور نعوذ بالله من ذالک آنحضرت ﷺ سے افضل سمجھتے ہیں ہر شان میں افضل سمجھتے ہیں۔ صلى الله غرضیکہ جتنی افتراپردازیاں یہ کر رہے ہیں اگر ان میں کبھی بھی غیرت اور ایمان ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہ قسم پہلے سے کھا چکے ہیں یہ بھی آگے قسم اٹھا جائیں اور پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا ظاہر کرتی ہے ۔ بد دعا تو میں روکتا ہوں کرنے سے مگر یہ لوگ ایسے ظالم ہیں ایسی سفا کی ان کے اندر پائی جاتی ہے، جھوٹ اور افترا پر ایسی جرات ہے کہ اب کچھ چارہ نہیں رہا کہ سوائے اس کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس چیلنج کو جو اپنے اندر ایک مخفی چیلنج کا رنگ رکھتا ہے ان کی طرف پھینکوں اور ان سے کہوں کہ تم بھی اگر جرات رکھتے ہو اور واقعہ تم متقی ہو خدا پر ایمان لاتے ہو تو تم اسی قسم کی جرات دکھاؤ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس شان کے ساتھ اللہ کو گواہ اور حاضر ناظر جان کر عہد کیا ہے اور ایک اعلان کیا ہے تم بھی ایسا اعلان کر دو مقابل کا کہ یہ لوگ جھوٹے اور بدکار اور فاسق اور فاجر اور آنحضرت کے گستاخ اور دینا اور دین اسلام سے ہٹے ہوئے ا ہوئے اور بہائیوں کی طرح ایک نیا دین بنانے والے ہیں۔ یہ صلا عروسه ساری باتیں جو الزام لگائے گئے ہیں اس پر اعلان کر دیں پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا فیصلہ فرماتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔ بالآخر پھر میں عامۃ الناس پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں کا فرنہیں ۔ لا اله الا الله محمد رسول اللہ میرا عقیدہ ہے اور لكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب: اے) پر آنحضرت کی نسبت میرا ایمان ہے ۔ میں اپنے اس ایمان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدر قرآن کریم صلى الله عروسة