خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 89
خطبات طاہر ۵ 89 خطبہ جمعہ ۲۴ جنوری ۱۹۸۶ء کہ جلد تر ان بیماریوں سے اجتناب کریں اور <mark>اس</mark>تغفار کریں اور اپنے معاشرے کو حسین بنانے کی کوشش کریں۔دنیا تو آپ کو جہنم میں مبتلا کرنے کے لئے ہر کوشش کر رہی ہے۔کم سے کم آپ <mark>خود</mark> اپنے لئے تو جنت پیدا کریں۔<mark>خود</mark> تو ایسے معاشرے میں بسیں جس کا نام قرآن کی رو سے جنت ہے اور جس کا شجر شجر طیبہ ہے جس کو حسین پھل لگتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں <mark>اس</mark> کی توفیق عطا فرمائے۔آمین