خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 835
خطبات طاہر جلد ۵ 835 خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری کم عمر بچے کسی تنظیم کے سپرد نہ کرنے کی حکمت خطبه جمعه فرم جمعه فرموده ۱۹ رد دسمبر ۶ ۱ اردسمبر ۱۹۸۶ ء بمقام بیا اء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۔ (التحریم: ۷) اور پھر فرمایا : قرآن کریم کی یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں مومنوں کو اس امر کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے اور بڑی قوت اور زور کے ساتھ محض نصیحت کے رنگ میں نہیں بلکہ انذار کے رنگ میں اس امر کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو آگ کے عذاب سے بچاؤ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ایسی آگ کے عذاب سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان بھی ہوں گے اور پھر بھی ۔ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ