خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 814
خطبات طاہر جلد ۵ 814 خطبه جمعه ۵/ دسمبر ۱۹۸۶ء حافظ محمد یار عارف صاحب یہ مبلغ سلسلہ تھے کسی زمانے میں حضرت خلیفہ المسح الثالث کے کلاس فیلو بھی تھے اور ان کا بڑا تعلق تھا گہرا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث سے اور جماعت کی بھی ایک لمبے عرصہ تک کافی خدمت کی توفیق پائی۔ مکرمه مسعودہ خاتون صاحبہ ہمارے مکرم داؤ داحمد صاحب گلزار لندن کی ہمشیرہ تھیں جولاہور میں وفات پاگئیں ہیں۔ مکرم ملک اللہ دتہ صاحب کھو کھر غربی ضلع گجرات ۔ مکرم فضل احمد صاحب بھٹی کنزی ضلع تھر پارکر سندھ وفات پاگئے ہیں۔ ان سب کی نماز جنازہ غائب انشاء اللہ نماز عصر کے معا بعد ہوگی ۔