خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 63 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 63

خطبات طاہر جلد ۵ 63 خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۸۶ء ملتے ہیں جن کا تعلق خدا تعالیٰ کی خاص رحمت اور شفقت اور تعلق اور محبت کے اظہار سے ہے اور یہ وہ نشانات ہیں جو اپنوں کو دکھائے گئے ۔ دشمن بار ہا مطالبے کرتا رہا کہ ہمیں کوئی معجزہ دکھاؤ اور معجزہ سے مراد عموماً یہی سمجھا جاتا ہے کہ اقتداری نشان ہو ایسا جو عام تقدیر سے فرق کرنے والا ہو ، عام سلوک صلى الله علوسه سے الگ سلوک ہورہا ہو کسی سے، عام قانون قدرت کے خلاف چیز نظر آتی ہو۔ لیکن آنحضرت ما کی زندگی میں دشمنوں کو ایسے نشان نہیں دکھائے گئے جیسا کہ ان کے تصور میں اقتداری نشان صلى ہوا کرتے تھے۔ اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نہ آسمان نے ان پر پتھر برسائے نہ زمین نے آگ اگلی یا پانی اگلا اور غیر معمولی مافوق الفطرت نظر آنے والے نشانات کے ذریعہ ان کو ہلاک نہیں کیا گیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آنحضرت ﷺ کو مافوق الفطرت یعنی عرف عام میں جسے مافوق الفطرت کہا جاتا ہے مافوق الفطرت نشان نہیں دکھائے گئے ۔ جہاں تک صحابہ صحابہ کا کا تعلق ہے جہاں تک مومنین کی جماعت کا تعلق ہے اس کثرت سے آنحضور علی کو یہ معجزات دکھائے گئے کہ کسی اور نبی کی زندگی میں ایسے تائیدی نشانات کی کوئی مثال نظر نہیں آتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ صلى اور اس درجہ لقا میں بعض اوقات انسان سے ایسے امور صادر ہوتے ہیں کہ جو بشریت کی طاقتوں سے بڑھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور الہی طاقت کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں جیسے ہمارے سید و مولیٰ سید الرسل حضرت خاتم الانبیاء اللہ نے جنگ بدر میں ایک سنگریزوں کی مٹھی کفار پر چلائی اور وہ مٹھی کسی دعا کے ذریعہ سے نہیں بلکہ خود اپنی روحانی طاقت سے چلائی ۔“ 66 یہ فرق ملحوظ رکھنا چاہئے کہ دعا کی بحث بالکل الگ ہے۔ وہ لوگ جو خدا کو مقتدر جانتے ہیں اور اس رنگ میں جانتے ہیں کہ جس طرح وہ خدائے ذوالاقتدار کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں ۔ جو اس کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاتے ہیں خدا تعالیٰ بعض دفعہ ذوالاقتدار بن کے ان کے اندر داخل ہوتا ہے اور ان سے پھر آگے اقتدار کے نمونے ظہور پذیر ہوتے ہیں ۔ یہ وہ واقعات ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں۔ فرماتے ہیں: وہ مٹھی کسی دعا کے ذریعہ سے نہیں بلکہ خود اپنی روحانی طاقت سے چلائی