خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 616
خطبات طاہر جلد ۵ 616 خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء صلى الله جن کو کیونکہ آنحضرت ﷺ کی پیروی کا دعویٰ کرنے کے بعد آج مسلمان جو اخلاق میں دنیا میں سب سے ذلیل ترین قوموں میں شمار ہونے لگا ہے۔ یہ اتنا بڑا تضاد ہے، اتنا بڑا ظلم ہے کہ اس ظلم کا اگر آپ صلى الله تصور کریں تو آپ کا رواں رواں خدا ۔ ارواں خدا کے خوف سے سے کانپنے لگے ۔ ایک معمولی ماں باپ کے بیٹے سے جب کوئی غلطی سرزد ہو جاتی ہے تو لوگ اسے طعنہ دیتے ہیں کہ دیکھتے نہیں تم کس باپ کے بیٹے ہو اور اس طعنے پر بعض لوگ کٹ مرتے ہیں ۔ اس باپ کی حیثیت کیا ہے محمد مصطفیٰ علیہ کے بزرگ اخلاق کے مقابل پر اور عظمتوں کے مقابل پر۔ یہ طعنہ آج اسلام کومل رہا ہے، یہ ظلم کیا جا رہا ہے آج اسلام پر کہ مسلمانوں کو نمایاں کر کے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا جاتا ہے کہ تم وہ مسلمان ہو جو کہتے ہو کہ تمام دنیا میں بلند ترین اخلاق پر فائز کئے گئے تھے تم وہ مسلمان ہو جو یہ دعویٰ کرتے ہو کہ تمہارے آقا و مولی تمام دنیا میں سب صاحب خلق لوگوں سے افضل اور سب پر سبقت لے جانے والے تھے ۔ اپنا منہ دیکھو، اپنے اعمال دیکھو، اپنی حرکتیں دیکھو اور پھر سوچو کہ اپنے آقا کی کیا تصویر تم دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہو۔ اتنا خوفناک طعنہ ہے، اتنا دل ہلا دینے والا طعنہ ہے کہ اس کے باوجود اگر کوئی غیرت نہ دکھائے یا اس کے اندر ایک حیرت انگیز تبدیلی پیدا نہ ہو، بیدار ہو کر اگر کوئی غور سے دیکھے نہ کہ میں کون ہوں اور کیا ہوں اور مجھ سے کیا توقعات کی جا رہی تھیں تو ایسا آدمی تو معلوم ہوتا ہے یا وہ غفلت کی نیند میں سویا پڑا ہے کہ اٹھ نہیں سکتا اور یا پھر وہ مردہ ہو چکا ہے۔ جماعت احمدیہ کا یہ کام ہے کہ وہ اس کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرے۔ جماعت احمد یہ آج اس مقام پر فائز کی گئی ہے ، اس غرض سے قائم کی گئی کہ ان کھوئی ہوئی عظمتوں کو حاصل کرے۔ جو محمد مصطفی کے غلاموں کو زیبا ہیں ۔ جن کے بغیر عمل کی دنیا میں ہم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی صلى الله عروسه عظمت کو ثابت ہی نہیں کر سکتے ۔ کروڑ ہا سیرت کی آپ کتا میں لکھ دیں لیں ، ارب ہا میلا دمنا ئیں ، ہر دن کو ایک میلاد شریف میں تبدیل کر دیں اور ہر رات کو سیرت کے نغمے گاتے ہوئے گزار دیں مگر حقیقت میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عظمت اخلاق کا دنیا کو قائل نہیں کر سکتے جب تک آپ صاحب خلق نہ بن کر دکھا ئیں اور پھر یہ فخر کے طور پر پیش نہ کریں کہ سب کچھ ہم نے آقا سے پایا ہے۔ ٤ صلى الله عروسه تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے یہ گیت تو تب زیب دیتا ہے اگر آپ کے قدم آگے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہوں ۔