خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 538 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 538

خطبات طاہر جلد ۵ 538 خطبہ جمعہ یکم اگست ۱۹۸۶ء نہیں کرتے بلکہ ہر کام میں ممد و معاون ہیں ۔ پھر میں نے ان کو معاف کیا اور اس تھوڑے عرصے میں جو دیکھا ہے خدا کے فضل سے بڑی تیزی سے اخلاص میں ترقی کر رہے تھے اور خدمت کے کاموں پر کمر بستہ رہتے تھے۔ ان کا بھی ان کے مبلغ نے لکھا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے وفات ہوگئی ہے۔ ان کو بھی نماز جنازہ غائب میں شامل کر لیا جائے ۔ انشاء اللہ عصر کی نماز کے معا بعد باہر جا کر صف بندی کر لیں اور وہاں ایک حاضر جنازے کیساتھ یہ چار غائب : رغائب جنازے ہوں گے۔