خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 520 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 520

خطبات طاہر جلد ۵ 520 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء بھی بتاتا ہوں کہ یہ محبت زندگی کی ضامن ہے۔ یہ محبت رکھنے والوں کو کبھی تم دنیا میں ناکام و نامراد نہیں تم دی ونامراد کر سکو گے۔ تمہاری ہر کوشش خائب و خاسر رہے گی۔ تمہارا ہر ذلیل الزام تمہارے منہ پہ لوٹایا جائے گا اور محبت محمد مصطفی ﷺ زندہ رہنے کے لئے بنائی گئی ہے اور زندہ رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس لئےبنائی گئی ہےاور زندہ رکھنے کے بنائی گی ہے۔ اس سے جو زندگی ہم حاصل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کوئی تمہاری طاقت نہیں، کوئی تمہاری استطاعت نہیں ہے کہ اس زندگی کے دل پر پنجہ مارسکو۔ خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: دو درخواستیں آئی ہیں نماز جنازہ غائب پڑھانے کے لئے ۔ ایک مکرم ماسٹر غلام رسول صاحب مبشر مرحوم کے لئے ان کے بیٹے ماسٹر دل محمد صاحب نے درخواست کی ہے یہ چک E-B/363 ضلع وہاڑی کے مخلص دوست تھے۔ اور ایک مکرمہ آمنہ بی بی صاحبہ کے لئے مکرم مبارک احمد صاحب ساہی جو ہمارے سیکیورٹی کے افسر ہیں ان کی پھوپھی تھیں ، ان کے متعلق مبارک احمد ساہی صاحب نے درخواست کی ہے۔ آج چونکہ نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی اس لئے نماز عصر کے معاً بعد انشاء اللہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔