خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 493
خطبات طاہر جلد ۵ 493 خطبہ بہ جمعہ ا ار جولائی ۱۹۸۶ء رہی تو تمہارا بھی کچھ باقی نہیں رہے گا اور پھر تمہارے یہ خواب کہ ہم احمدیوں کو مٹا دیں ، احمد یوں کو نقصان پہنچادیں یہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے۔ تو آج اس وقت کے فرعون کی عزت کی قسم کھاؤ اور یہ اعلان کرو کہ ہم نے اس کی حمایت سے دستبردار نہیں ہونا اور لوگوں کو بھی جا کر یہی تلقین کرو۔ ان کرو۔ میں بھی اعلان کرو کہ یہی ایک ہمارا سہارا ہے ۔ اگر یہ سہارا ٹوٹ گیا تو پھر ہماری ساری سکیمیں احمدیت کے خلاف نا کام اور نامراد جائیں گی ۔ ان کو بھی یہی آیت مخاطب ہو کر کہہ رہی ہے کہ جس طرح خدا کی تقدیر نے اس سے پہلے ایک فرعون کی عزت کی قسم کھانے والوں کو ناکام و نامراد کر دیا تھا آج بھی اسی خدا کی تقدیر جلوہ گر ہوگی ۔ آج بھی اسی خدا کی تقدیر غالب آئے گی اور اس زمانہ کے فرعون کی عزت کی قسم کھانے والے بھی یقین نا مراد اور ناکام رہیں گے، ان کی ساری تدبیریں باطل جائیں گی۔ صلى ایک اور ان کی ادایہ ہے کہ مظلوم ، نہتے ، کمزور اور بوڑھے احمدیوں پر چھپ کر قاتلانہ حملے کر رہے ہیں۔ عورتوں پر حملہ سے بھی باز نہیں آتے اور کوئی حیا نہیں کرتے اور بوڑھوں پر ہاتھ اٹھانے سے بھی شرم نہیں کھاتے ۔ حالانکہ ویسے ہی مردانگی کے خلاف بات ہے مگر جہاں تک سنت انبیاء کا تعلق ہے، آپ کبھی بھی انبیاء اور ان سے تعلق رکھنے والے، ان کے غلاموں اور ان سے محبت کرنے والوں میں یہ بدادا نہیں پائیں گے کہ مقابلے کے وقت بوڑھوں پر ہاتھ اٹھائیں یا عورتوں کو شہید کریں یا معابد کا رخ کریں اور ان کو مٹانے کی کوشش کریں۔ اس کے بالکل برعکس آنحضرت ﷺ کی یہ ایک علیه سنت مؤکدہ تھی اور بخاری اور موطا اور مسلم اور ابو داؤد کی مستند احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ ہر دفعہ جب حضور اکرم ﷺ کسی مہم کو سریہ پر بھجواتے تھے دشمن سے مقابلہ کے لئے تو جو صیحتیں فرمایا کرتے ان میں یہ نصیحتیں شامل تھیں کہ دیکھو تم نے کسی بوڑھے پر ہاتھ نہیں اٹھانا کسی بچے کو سخت نظر سے نہیں دیکھنا، کسی عورت کی جان نہیں لینی اور وہ لوگ جو معابد سے تعلق رکھتے ہیں خواہ وہ کسی دنیا کے مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں ، کسی خدا کی عبادت گاہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں ، ان کو کچھ نہیں کہنا۔ (ابوداؤد کتاب الجہاد حدیث نمبر: ۲۲۴۶) آج یہ ساری چیزیں بالکل الٹادی گئیں ہیں اسلام کے نام پر ۔ آج نصیحت کرنے والے علماء پاکستان کے لوگوں کو یہ نصیحت کر رہے ہیں کہ ان کے بوڑھوں پر حملہ کرو اگر تمہیں جوانوں پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے، ان کی عورتوں پر ہاتھ اٹھاؤ، تھے صلى علي