خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 435 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 435

خطبات طاہر جلد ۵ 435 خطبه جمعه ۲۰ جون ۱۹۸۶ء مردان میں احمدی خاتون کی شہادت ، سیدنا بلال فنڈ سے اشاعت قرآن کا تحفہ نیز کلمہ کی حفاظت کے لئے جماعت کی شاندار قربانیاں ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ رجون ۱۹۸۶ ء بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : آج کے خطبہ میں میں سب سے پہلے تو میں پاکستان سے آنیوالی ایک اور پر درد خبر سے جماعت کو مطلع کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ خبر درد ناک تو ضرور ہے مگر ویسی ہی دردناک ہے جیسی اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دردناک سعادتیں نصیب ہوتی رہی ہیں۔ دردناک اس پہلو سے کہ واقعہ جب راہ مولی میں محض اللہ کی محبت کی خاطر کسی کی شہادت کی خبر سنی جاتی ہے تو ایک طبعی سچا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ دل کو دکھ پہنچتا ہے لیکن ایسا دکھ نہیں جس کے ساتھ شکوے وابستہ ہوں ۔ ایسا دکھ نہیں جس کے ساتھ واویلے کا تعلق ہوتا ہے اور انسان سٹپٹا کر جو منہ میں آئے بکنا شروع کر دیتا ہے یا کوستا ہے یا زمانہ کو گالیاں دیتا ہے یا تقدیر کو برا بھلا کہتا ہے ۔ یہ ویسا دکھ تو نہیں ۔ ایک ایسا دکھ ہے جو دکھ بنتے ہوئے بھی مومن اپنے دل و جان سے اس طرح چمٹا لیتا ہے جیسے کسی پیارے کو چمٹایا جاتا ہے۔ ہر شہادت کا دکھ سعادت بھی ہوتا ہے۔ دکھ کا پہلو تو رفتہ رفتہ ختم ہو جاتا ہے لیکن سعادت کا