خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 155 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 155

خطبات طاہر جلد ۵ 155 خطبه جمعه ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء ه جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہے مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: آج تین خواتین کی نماز ہائے جنازہ غائب پڑھی جائیں گی ۔ جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع ہوں گی اس کے بعد یہ نماز جنازہ ہوگی ۔ مکرمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ قاضی محمد رشید صاحب مرحوم وکیل المال ۔ محترم عطاء المجيب صاحب راشد کی خوشدا منہ تھیں ، صحابیہ تھیں ، لوائے احمدیت کے لئے سوت کات کر دھاگہ بنانے کی سعادت بھی ان کو نصیب ہوئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے چاروں بیٹے واقف زندگی ہیں اور تین بیٹیاں واقفین زندگی سے بیاہی ہوئی تھیں ۔ اتنے بچوں کا واقف زندگی ہونا یا واقفین زندگی سے بیا ہے جانا بہت بڑا اللہ کا فضل ہے اور اس ماں کو خدا کا یہ فضل نصیب تھا۔ مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ لا ہور وفات پاگئیں ہیں یہ عبدالوحید خان صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کے مخلص احمدی ہیں ، ان کی والدہ تھیں نیز مکرم محترم چوہدری عبد الحمید صاحب جنرل مینیجر واپڈ لاہور کی ہمشیرہ تھیں۔ مکرمه آمنه بیگم صاحبہ اہلیہ مکر ڈاکٹر محمد دین صاحب مرحوم وہاڑی ۔ وہ مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب مرحوم ناظر دیوان کی ہمشیرہ تھیں اور مکرم و دود احمد صاحب ہمارے ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کے بھائی یہاں سلسلہ کے بڑے اچھے کارکن ہیں ان کی خوشدامن تھیں۔ ان کی بھی وہاڑی میں وفات ہو گئی ہے ہیں ۔ آج ہی اطلاع ملی ہے۔ تو عصر کی نماز کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔