خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 110 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 110

خطبات طاہر جلد ۵ 110 خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء تو مشق ناز کرخون دو عالم میری گردن پر بالکل پرواہ نہ کرو اس بات کی کہ مجھے مجھے کیا ہوتا ہے کیونکہ مجھے کچھ ہوگا ہو گا تو تو جماعت کوفائدہ کو فائدہ پہنچے گا۔ میں ہی تسکین میں بیٹھا رہوں گا تو تمہاری بیماری کا کیا بنے گا ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے اسپرینیں دے دے کر بعض دردوں کو دبا دیا جاتا ہے اور بیماری اپنی جگہ پنپتی رہتی ہے۔ ایسے سکون کی نہ آپ کو ضرورت ہے نہ مجھے ضرورت ہے۔ پس دعا کریں کہ اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ ہمیں اصلاح معاشرہ کی توفیق بخشے کیونکہ اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا ۔ بہت سی وجوہات ہیں اس کی ، اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا وقت پہلے ہی زیادہ ہو چکا ہے لیکن میں آپکو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ محبت ہے کہ اسلام دنیا میں غالب آجائے ،اگر دلی تمنا ہے، اگر آپ اس آرزو میں صلى الله علوسه : کو کبھی نہ جیتے ہیں کہ کسی طرح ساری دنیا پر دین محمد مصطفی علا غالب آجائے تو یا درکھیں اور اس بات کے بھلا ئیں کہ اصلاح معاشرہ کے بغیر یہ بات نہیں ہوگی ۔ آپ کو لازماً معاشرہ کی اصلاح کرنی پڑے گی تب آپ حقدار بنیں گے کہ ساری دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچائیں۔