خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 100 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 100

خطبات طاہر جلد ۵ 100 خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء کہ عائشہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہے اگر میں اس بات کو اپنی ذات پر لے لوں ، خود تکلیف اٹھاؤں تو اس کا بہت زیادہ گہرا اثر اس پر پڑے گا اور اصلاح کے لئے یہ سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ پس آنحضرت ﷺ نے حضرت عائشہ صدیقہ کو یہ نہیں کہا کہ تم یہ برتن اکٹھے کر وہ تم نیا بر تن گھر سے لا کر دو، تم یہ کام کرو تم وہ کام کرو۔ آنحضرت صلہ خود جھکے زمین پہ کھانا اپنے ہاتھوں سے اکٹھا کیا ، اس برتن کے ٹکڑے اکٹھے کئے ان کو جوڑا اور جوڑ کر اس میں کھانا ڈالا اور فرمایا کہ عائشہ یہ کھانا کھاؤ اور خود بھی وہ کھانا کھایا۔ حضرت عائشہ نے پھر ایک نیا برتن گھر سے نکال کر دیا کہ یا رسول اللہ یہ برتن ان کو بجھوا دیں اور آنحضرت ﷺ نے وہ ٹوٹا ہوا برتن خود جوڑ کر حضرت عائشہ کے سپرد کر دیا کہ یہ لو تم اپنے گھر عروسه رکھو اور نیا برتن لے کر ان بیگم کو بھجوا دیا۔ صلى الله اب اس چھوٹے سے واقعہ کے اوپر آپ غور کریں تو روز مرہ کی زندگی میں بہت سے فساد ہو سکتے ہیں اور ہوا کرتے ہیں۔ غصہ میں آ کر اس عورت کے خلاف ایک خاوند با تیں شروع کر دیتا ہے۔ منہ پر چپیڑ مار دیتا ہے بعض دفعہ گالیاں دینے لگ جاتا ہے تم بدخلق ، تمہارے ماں باپ بھی بد خلق اور یہ اور وہ سارے گھر والوں کے خلاف بولنا شروع کر دیتا ہے۔ بہر حال کوئی بھی غلط رد عمل ظاہر ہو وہ آگے بہت بڑے فساد پر منتج ہو سکتا ہے لیکن تحمل برد باری ، حوصلے کے ساتھ اور عقل کامل کے ساتھ اگر انسان ایک معاملہ کرتا ہے تو اس سے اعلیٰ خلق پیدا ہوتا ہے۔ اعلیٰ خلق محض کوئی جذباتی نرمی کا نام نہیں ہے۔ محض جذباتی نرمی بعض لوگوں کو بیماریوں کے طور پر ملا کرتی ہے۔ بعض بوڑھے ہیں بچارے وہ ہر بات پر روپڑتے ہیں ان سے برداشت ہی نہیں ہوتا ہے، بعض لوگ ہیں جو ہنستے ہی رہتے ہیں ہر وقت لوگ کہتے ہیں کہ یہ بڑا حسین خلق والا آدمی ہے ، بڑا خلیق ہے، بہت ہنستا ہے لیکن جہاں بھی ذرہ سی آزمائش ہو گی ایسا ہنسنے والا آدمی بعض دفعہ ایسا برا نمونہ دکھاتا ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ یہ بیماریاں ہیں تو خلق کا تعلق حکمت کاملہ سے ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کامل حکمت کی بات نہ ہو اور وہ اچھا خلق ہو۔ پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جو قرآن کریم فرماتا ہے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (جمعہ :(۳) اس میں حکمت کا تعلق خلق سے ہے اتنا ہر آپ کے فعل کے پیچھے حکمت کا سمندر موجزن ہوا کرتا تھا کہ کوئی ایک بھی فعل حضور ا کرم کی زندگی کا ایسا نہیں کہ