خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 935
خطبات طاہر جلد ۴ 935 خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء نمازوں کی حفاظت اور اس سے لذت حاصل کرنا ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی : وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَعُونَ وَالَّذِينَ هُمُ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ أُولَئِكَ هُمُ الْوَرِثُوْنَ الَّذِينَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (المومنون: (۱۳۹) اور پھر فرمایا : سورۃ مومنون سے ۱۱،۱۰،۹ اور ۱۲ نمبر آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اس سورۃ یعنی المومنون میں مومنوں کی بعض علامتیں بیان فرمائی گئی ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق نماز سے ہے ۔ اور نماز سے جن آیات کا تعلق ہے ان آیات میں وہ امور بھی بیان فرمائے ہیں جو نماز سے متعلق ہیں اور براہ راست نمازیں ان امور سے پہچانی جاتی ہیں۔ فرمایا الَّذِيْنَ هُمْ لِأَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ یہ مومن وہ لوگ ہیں جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں پر نگران رہتے ہیں ۔ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَواتِهِمْ يُحَافِظُونَ اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں أُولَئِكَ هُمُ الْوَرِثُونَ وہی لوگ ہیں جو وارث ٹھہریں گے یا وراث ہیں الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ جو فردوس کو ورثے میں پائیں گے - هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ اور ہمیشہ وہ ان میں رہیں گے ۔ ۔ ۔ نماز کی علامتیں جو یہاں بیان فرمائی گئی ہیں جیسا کہ میں نے پہلے خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا