خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 898 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 898

خطبات طاہر جلد ۴ 898 خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۸۵ء آپ کی ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے ۔ پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے ، پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ اس دن کو قریب تر لائے جو ظاہری فتح کا بھی دن ہوا کرتا ہے۔ جنگ بدر کے موقع پر یہی تو واسطہ دیا تھا آنحضرت ﷺ نے اپنے رب کو کہ اے خدا! یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تھی میں نے تیار کی الله تیری عبادت کرنے والوں کی ۔ میری ساری محنتوں کا پھل ہے یہ اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے یہ مصلى مصلى ، اگر آج یہ لوگ مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔ اس قسم کے میں پیدا قسم کے رتیری عبادت کرنے والا نیامیں بھی کوئی پیدانہیں ہوگا۔ اس مہم کے عبادت کرنے والے آپ بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول ہی کی دعائیں آپ کو بھی پہنچ رہی عليه ہوں گی۔ وہ خدا کا رسول اللہ آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے خدا اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہو گئے یا نا کام مر گئے تو پھر کبھی تیری دنیا میں عبادت نہیں کی جائے گی۔ کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔ خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد نماز عصر بھی جمع ہوگی ۔ بعض نئے دوست بھی آئے ہیں اس لئے میں یاد دہانی کرا رہا ہوں ۔ سردیوں کے جو دن چھوٹے ہو چکے ہیں ان میں نماز جمعہ سے پہلے جو خطبہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ سے اتنی تاخیر ہو جاتی ہے کہ عصر کا وقت بیچ میں شامل ہو جاتا ہے اس لئے جب تک یہ دن چھوٹے ہیں اسی طرح یہ طریق جاری رہے گا۔