خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 785
خطبات طاہر جلد۴ 785 خطبه جمعه ۱۳ ر ستمبر ۱۹۸۵ء Hollandish بیٹھیں جو ترجمہ اور بڑا اچھا انتظام ہو گیا ہے۔ کوشش یہ کرنی چاہئے کہ آئندہ یہاں جو بھی اہم تقریبات ہوں یا خطبات جو اردو میں ہوں کسی وجہ سے یا کسی اور زبان میں ان کا ساتھ ترجمہ ہونا چاہئے اور باہر تو ہمیں یہ سہولت ہے انگلستان میں کہ انگریزی کا ترجمہ سننے والے تھوڑے ہیں اس لئے ان کو ہال میں بٹھا دیتے ہیں یہاں شاید مشکل ہو۔ یا یہاں بھی ہو سکتا ہے ایسے ہال میں ۔ میرا خیال ہے کہ جب تعمیر میں تبدیلیاں پیدا کریں تو شیشہ کی جگہ شیشہ کی دیوار ہو جس کے پرے وہ دوست ہے زبان میں سننا چاہتے ہیں تو آسانی ہوگی کوئی ایسی مشکل نہیں ہے ایک چھوٹا سا لاؤڈ سپیکر وہاں لگ جائے اور ایک جگہ الگ بیٹھ کر کوئی ترجمہ کرنے والا ساتھ ساتھ ترجمہ کرے ۔ ان کا حق ہے کہ ان کو فوری طور پر اپنی زبان میں کچھ ملے اس لئے آج کا ترجمہ آپ فوری طور پر سارا ترجمہ تو ممکن نہیں ہو گا Summary خلاصہ نہیں بلکہ Summary نسبتاً زیادہ ہوتی ہے وہ تیار کر کے ان کو مہیا کر دیں کیسٹ تا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ کیا کہا گیا ہے۔